ہوڑہ کارپوریشن سے کچھ وارڈوں کو الگ کرکے الگ میونسپل کارپوریشن بنانے کے بل کو بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے روکنے کے بعد اب کولکاتا کارپوریشن اور ہوڑہ کارپوریشن کے انتخابات الگ کرانے کے فیصلے کو لیکر اعتراض کیا ہے۔
مغربی بنگال کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پہلے سے ہی ریاست کے تمام میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات ایک ہی دن کرانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
ریاستی حکومت نے اب تک صرف کولکاتا کارپوریشن اور ہوڑہ کارپوریشن کے انتخابات آئندہ 19 دسمبر کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔جس پر اب بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے بھی اعتراض کیا ہے۔
انہوں نے اس فیصلے کو لیکر ریاستی الیکشن کمیشن کی نکتہ چینی کرتے ہوئے تمام میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ایک ہی تاریخ پر کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
منگل کے روز ریاستی الیکشن کمیشنر نے آج ان سے ملاقات کی ہوئی اس ملاقات کے دوران گورنر جگدیپ دھنکر نے ان سے تمام میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ایک ہی تاریخ پر کرانے کا کو کہا، ساتھ ہی انہوں نے الیکشن کمشنر کو کہا کہ وہ ایک آزادانہ طور پر کام کریں۔
اس معاملے میں گورنر نے ریاستی الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر ریاستی حکومت کی مشکلیں بڑھادی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کولکاتا و ہوڑہ کارپوریشن انتخابات، ای وی ایم کے ذریعہ ہوں گے: الیکشن کمیشن
گورنر نے ریاستی الیکشن کمیشنر کے ساتھ چلی ایک گھنٹے کی میٹنگ میں کمیشن کو اس کی ذمہ داری اور اختیارات یاد کرائی۔
انہوں نے کہا ریاستی الیکشن کمیشن ریاستی حکومت کا کوئی ادارہ نہیں ہے اسی لئے کمیشن کو آزادانہ طور پر غیر جانبدار ہوکر کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے اس سلسلے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھ کر دیا گیا ہے۔