ETV Bharat / state

'آ ئی پی ایل 2020 نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اہم ہوگا' - سوروگنگولی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بی سی سی آ ئی کے سربراہ سوروگنگولی نے کہاکہ انڈین پریمئیر لیگ 2020 نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اہم ثابت ہوگا۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم کے کئی سنئینرکھلاڑیوں کے سامنے اپنی موجودگی کا احساس دلانے کا موقع ہوگا۔

' محب وطن ہونے کا سرٹیفکٹ لینے کی ضرورت نہیں'

author img

By

Published : Dec 20, 2019, 7:46 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کامیاب کپتانوں میں سے ایک سوروگنگولی نے کہا کہ انڈین پریمئیر لیگ 2020 نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اہم پلٹ فارم ثابت ہوگا۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم کے کئی سنئینرکھلاڑیوں کے سامنے اپنی موجودگی کا احساس دلانے کا موقع ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ انڈین پریمئیر لیگ کے پہلے ایڈیشن سے لے کر اگلے ایڈیشن تک بھارتی کرکٹ ٹیم کو کئی باصلاحیت کھلاڑی ملے ہیں۔ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

سابق کپتان کاکہنا ہے کہ اس مرتبہ ابھرتے یوئے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے آئی پی ایل ایک پلٹ فارم ثابت ہوگا۔نوجوان آ ئی پی ایل کو پلٹ فارم کے طور پر استعمال کرکے قومی ٹیم میں شمولیت کی راہ ہموار کرسکتے ہیں۔

بی سی سی آ ئی کے صدر سوروگنگولی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی نمایندگی کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے بھی آ ئی پی ایل 2020 اہم ثابت ہوگا۔ ان کے سامنے بھارتی کرکٹ ٹیم میں مستقبل جگہ بنانے کاموقع ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ابھرتے ہوئے نوجوان اور موجودہ کرکٹروں کے ساتھ ساتھ سنئیر کھلاڑیوں کے لیے آ ئی پی ایل 2020 اہم ثابت ہونےو الا ہے ۔ کیونکہ کئی سنئیر کھلاڑیوں کو اگلے ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے لیے اس مر تبہ آ ئی پی ایل میں انہیں نہ صرف شاندار کار کردگی کامظاہرہ کرناہوگا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی بھی کرنی ہوگی۔

دوسری طرف سوروگنگولی نے کہاکہ بی سی سی آ ئی کے صدر بنے ابھی دومہینے ہوئے ہیں۔ ہمیں بھارتی کرکٹ کو آگے لے جانے کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ میری صدارت میں بھارتی ٹیم نے پہلی مرتبہ گلابی گیند کے ساتھ ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کھیلی۔ اس سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کی کوشش ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کولکاتا میں انڈین پریمئیر لیگ 2020 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کا انعقاد کیا گیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.