ETV Bharat / state

'پاکستان کے ساتھ سیریز حکومتی فیصلے پر منحصر' - سوروگنگولی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بی سی سی آ ئی کے صدر سوروگنگولی نے کہاکہ لمبے عرصے سے پاکستان کے ساتھ کوئی دوطرفہ سریز نہیں ہوئی ہے۔ مستقبل میں پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کا فیصلہ مرکزی حکومت کرے گی۔

'پاکستان کے ساتھ سیریز حکومتی فیصلے پر منحصر'

author img

By

Published : Dec 20, 2019, 7:45 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کامیاب کپتانوں میں سے ایک سوروگنگولی نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز مرکزی حکومت کے فیصلے پر منحصر ہے۔

انہوں نے کہاکہ لمبے عرصے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بھی دوطرفہ سیریز نہیں ہوئی ہے۔ اس سے کرکٹ کو نقصان ہو رہا ہے۔ ایشیا کی دومضبوط ٹیمیں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ دلچسپ ہوتاہے۔

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر سوروگنگولی کاکہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹسٹ میچ ایشزسیریز سے بھی زیادہ دلچسپ اور سنسنی خیز ہوتا ہے۔اس بات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کو بھارت اور پاکستان کے درمیان سیریز کافیصلہ کرنا ہے۔ اس میں بی سی سی آ ئی کالینا دینا نہیں ہے۔بی سی سی آ ئی حکومت کے فیصلے کامنتظر ہے۔

بیٹی ثنا گنگولی سے متعلق سابق بھارتی کپتان نے کہاکہ وہ بہت چھوٹی ہے۔ اسے ابھی کچھ معلوم نہیں ہے۔ اس کے ٹوئٹ کو زیادہ اہمیت نہ دی جائے تو بہتر ہے۔ وہ بچی ہے اسے سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.