مغربی بنگال کے شمالی کولکاتا میں ایک بار سنگر کی پراسرارحالت میں موت ہوگئی۔ گزشتہ شب بار سنگر کی لاش کو سڑک کے کنارے سے بر آمد کی گئی تھی ۔ پولیس نے قتل کے کیس میں ملوث ہونے کے شبہ میں دوافراد کو گرفتار کیا گیا ہے
کولکاتہ میں ایک بار سنگر کی پراسرار حالات میں موت ہوگئی اور پولیس نے معاملے میں دو لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جاری ہے۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ منگل کو وسطی کولکاتہ میں گنیش چندر ایونیو اور چترنجن ایونیو کے درمیان واقع بار اور ریستوراں کے بار سنگر دیوآشیش داس کوتین افراد بے ہوشی کی حالت میں لے کر اس کے گھر پہنچے۔
دیوآشیش کے گھروالوں نے جب پوچھ تاچھ کی ،تب وہ لوگ بھاگنے لگے ۔ان میں سے ایک شخص بھاگ نکلا جبکہ دو کو پکڑ کر پولیس کےحوالے کردیاگیا۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا ہے اور حراست میں لئے گئے لوگوں سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ قتل معاملے کی شکایت درج کرلی گئی ہے ۔پولیس پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔