ETV Bharat / state

مکل رائے کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری - مکل رائے

کولکاتا کے بنکشال کورٹ نے بدعنوانی کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں مغر بی بنگال بی جے پی کے سنیئر رہنما مکل رائے کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔

مکل رائے کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری
author img

By

Published : Jul 29, 2019, 5:31 PM IST

موصولہ اطلاع کے مطابق بنکشال کورٹ نے ریاستی بی جے پی کے سنیئر رہنما مکل رائے کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جا ری کردیا ہے۔ کسی بھی وقت ان کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے ۔

مکل رائے کے خلاف دفعہ 420 سمیت متعدد دفعات کے تحت مکل رائے کے خلاف گرفتاری کا پرانہ جاری کیا گیا ہے۔

بی جے پی کے رہنما مکل رائے پر تجارتی مرکز بڑا بازار کے رہنے والے ایک شخص سے80 لاکھ روپے کی تادان وصولی کرنے کا الزام ہے ۔ تادان وصولی کیس میں گرفتار چند لوگوں سے پوچھ گچھ کے دوران مکل رائے کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔

کولکاتا پولیس کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے رہنما کے خلاف نوٹس جا ری کیا گیا ہے۔اب پتہ چلا ہے کہ بنکشال کورٹ نے مکل رائے کے خلاف گرفتاری کا پروانہ جاری کیا ہے۔

پولیس نے مزید کہاکہ تفتیش جاری ہے ۔ عدالت کی جانب سے گرفتاری کا وارنٹ جاری ہونے کے بعد اب کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔ اب یہ دکھنا یہ ہے کہ عدالت میں ان کے خلاف کیا کارروا ئی کی جا رہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.