ETV Bharat / state

بینک ملازمین نے ٹرین میں سفر کرنے کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : May 24, 2021, 12:55 PM IST

مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن کے مدنظر بینک ملازمین کی تنظیم نے اسپیشل لوکل ٹرین میں سفر کرنے کی اجازت کے لئے مشرقی ریلوے کو خط لکھا ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی چین کو توڑنے اور اس کی رفتار پر قابو پانے کے لئے ان دنوں مغربی بنگال میں سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے جو 30 مئی تک جاری رہے گا۔

wb_kol_ employees demand permission to board on local special train_wbur10001
بینک ملازمین نے ٹرین میں سفر کرنے کا مطالبہ کیا

لاک ڈاؤن کے مدنظر بینک ملازمین کی تنظیم نے مشرقی ریلوے افسران کو خط لکھ کر اسپیشل لوکل ٹرین میں سفر کرنے کی اجازت مانگی ہے۔ معلوم ہوکہ مغربی بنگال میں 30 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے۔
دوسری طرف لاک ڈاؤن کے سبب لوکل ٹرین اور میٹرو خدمات پہلے ہی معطل ہے۔ مغربی بنگال کی بینک ملازمین کی تنظیم نے ریلوے اور صحت ملازمین کی طرح بینک ملازمین کو بھی اسپیشل لوکل ٹرین میں سفر کرنے کی اجازت مانگی ہے۔

دیکھیے ویڈیو

بینک تنظیم کا کہنا ہے کہ بینکوں کے ملازمین کو صبح 10 بجے سے لے کر دوپہر دو بجے تک کام کرنا پڑتا ہے، اضلاع سے بینک ملازمین بڑی مشکل سے کولکاتا پہنچتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بینک کے ملازمین کو بھی اگر اسپیشل ٹرینوں میں سفر کرنے کی اجازت مل جاتی ہے تو اس سے ان کی پریشانیاں دور ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ چھ مئی کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے مدنظر ریاستی حکومت نے لوکل ٹرین خدمات معطل کر دی تھی۔
مشرقی ریلوے نے اپنے ملازمین کے لئے اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد ڈاکٹرز، نرسوں سمیت صحت مراکز میں کام کرنے والے ملازمین کو بھی اسپیشل ٹرین سے سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.