ETV Bharat / state

Deport Bangladeshi TMC Neta: بنگلہ دیشی شہری ترنمول کانگریس کی امیدوار - ہائی کورٹ عرضی خارج کی

کلکتہ ہائی کورٹ نے شمالی 24 پرگنہ کے بنگاؤں جنوب سے اسمبلی انتخابات کے لئے ترنمول کانگریس کی ممکنہ امیدوار آلو رانی سرکار کی بنگلہ دیشی شہریت ثابت ہونے پر ان کی عرضی خارج کر دی ہے۔ Deport Bangladeshi TMC neta, HC to tell EC

ترنمول کانگریس کی امیدوار
ترنمول کانگریس کی امیدوار
author img

By

Published : May 21, 2022, 2:21 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں. یکے بعد دیگرے مسائل ریاستی حکومت کے گلے کی ہڈی بنتی جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت ابھی اسکول سروس کمیشن کے ذریعہ اسکولز میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملہ ختم ہوا ہی نہیں تھا کہ اب اس پر ایک بنگلہ دیشی شہری کو کونسلر بنانے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ Deport Bangladeshi TMC Neta

اسی درمیان کلکتہ ہائی کورٹ نے شمالی 24 پرگنہ کے بنگاؤں جنوب سے اسمبلی انتخابات کے لئے ترنمول کانگریس کی ممکنہ امیدوار آلو رانی سرکار کی بنگلہ دیشی شہریت ثابت ہونے پر ان کی عرضی خارج کر دی ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ویوک چودھری نے کہا کہ آلو رانی سرکار عدالت میں خود کو بھارتی شہری ثابت کرنے میں ناکام رہیں ہیں، ترنمول کانگریس کی امیدوار کی عرضی خارج کرتے ہوئے بی جے پی کے امیدوار سپن مجمدار کو اس لئے بنگاؤں جنوب سے فاتح قرار دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال اسمبلی انتخابات 2021 کے لئے شمالی 24 پرگنہ کے بنگاؤں سے ترنمول کانگریس کی امیدوار بنی انتخابات میں انہیں 2006 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس وقت کے ترنمول کانگریس کی کم ووٹوں سے ملی شکست کے معاملہ میں کلکتہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے خلاف عرضی داخل کر دی. کلکتہ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس ویوک چودھری کے سامنے ترنمول کانگریس کی امیدوار اپنی شہریت ثابت نہیں کر سکیں۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے قومی انتخابی کمیشن کو اس معاملے کی جلد از جلد جانچ مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے، عدالت کا کہنا ہے کہ جس امیدوار کا نام بنگلہ دیش کی ووٹرس لیسٹ میں ہے اسے کیسے امیدوار بنایا گیا۔ قومی انتخابی کمیشن نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے اور امید کرتے ہیں کہ عدالت کی مقررہ تاریخ کو اس معاملے میں رپورٹ طلب کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.