مغربی بنگال اور پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے درمیان کے رشتے تاریخی ہیں اور دونوں کے تعلقات ہمیشہ سے ہی خوشگوار رہے ہیں۔دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور ان میں کافی یکسانیت بھی پائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے وزیراعلی ممتا بنرجی کو چار ساڑی دس کیلو میٹھائی اور پھل کے ساتھ پیغام بھیجا ہے۔بنگلہ دیش کی وزیراعظم کی جانب سے تحفہ اور پیغام آنے سے وزیر اعلی ممتا بنرجی بھی بہت خوش نظر آرہی ہیں۔
وزیراعلی ممتابنرجی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بوبو (بڑی بہن) کی جانب سے تحفہ اور پیغام آنا ہماری لئے خوشی کی بات ہے ۔بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی کو اپنی چھوٹی بہن مانتی ہیں۔ممتابنرجی بھی شیخ حسینہ واجد کو بڑی بہن کا درجہ دیتی ہیں۔ممتا بنرجی اکثر و بہتر بنگلہ دیش کی وزیراعظم کو سرکاری پروگرام میں مدعو کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ نوراتری کا تہوار شروع ہوگیا ہے، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے بنگال میں اس سال لوگ درگا پوجا کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ نہیں مناپائے گے۔حال ہی میں کلکتہ ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کے روز بروز بڑھتے معاملات کے مدنظر پوجا پنڈالوں میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا ہے۔