ETV Bharat / state

امفان طوفان سے نقصان، حسینہ نے ممتا کو فون کیا - امفان طوفان سے ہوئے نقصان پر حسینہ نے ممتا کو فون کیا

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو فون کرکے ان سے ریاست میں گردابی طوفان ’امفان‘ کی وجہ سے ہوئے نقصان کے بارے میں بات چیت کی۔

sheikh hasina called mamata banerjee
امفان طوفان سے ہوئے نقصان پر حسینہ نے ممتا کو فون کیا
author img

By

Published : May 22, 2020, 6:27 PM IST

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے پریس سیکریٹری احسان الکریم نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعظم نے صبح تقریباً 11 بجکر 10 منٹ پر محترمہ بنرجی کو فون کیا اور ریاست میں طوفان کی وجہ سے ہوئے نقصان کے بارے میں بات چیت کی۔

محترمہ حسینہ نے ریاست میں جان و مال کے نقصان پر ہمدردی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ بھارت جلد ہی اس سے نکل آئے گا۔ محترمہ بنرجی نے تشویش ظاہر کرنے کے لیے بنگلہ دیشی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ امفان بدھ کی شام مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے ساحل سے ٹکرایا تھا۔ مغربی بنگال میں اس کی وجہ سے 80 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی اور املاک اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.