ETV Bharat / state

بنگلہ دیشی فٹبال ٹیم کے کپتان جمال بھویان کولکاتا پہنچے

بنگلہ دیشی فٹبال ٹیم کے کپتان جمال بھویان محمڈن اسپورٹنگ کی نمائندگی کرنے کے لئے آج کولکاتا پہنچ گئے ہیں۔

author img

By

Published : Dec 25, 2020, 5:15 PM IST

بنگلہ دیشی فٹبال ٹیم کے کپتان جمال بھویان کولکاتا پہنچے
بنگلہ دیشی فٹبال ٹیم کے کپتان جمال بھویان کولکاتا پہنچے

کلکتہ: شہرہ آفاق فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ ایی لیگ شروع کر نے سے قبل ٹیم کو مضبوط اور متوازن بنانے کی کوشش تیز کر دی ہے۔ اس کے پیش نظر بنگلہ دیشی فٹبال ٹیم کے کپتان جمال بھویان محمڈن اسپورٹنگ کی نمائندگی کرنے کے لئے آج کولکاتا پہنچ گئے ہیں۔

کولکاتا کے سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایرپورٹ پر محمڈن اتھلیٹک سکریٹری حسنین احمد نے بنگلہ دیشی فٹبال ٹیم کے کپتان جمال بھویان کا استقبال کیا۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ بنگلہ دیشی فٹبالر جمال بھویان ایر پورٹ سے محمڈن اسپورٹنگ کلب پہنچے۔ اس دوران فٹبالر جمال بھونیاں نے کہا کہ محمڈن اسپورٹنگ جنوب ایشیا کے مشہور فٹبال کلبوں میں سے ایک ہے۔ اس کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

ایی لیگ فٹبال بھارت کی تاریخ کا مقبول ترین فٹبال ٹورنامنٹوں میں سے ایک ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں محمڈن اسپورٹنگ کی نمائندگی کرنا اپنے آپ میں ایک بڑی بات ہے۔

ویڈیو
انہوں نے کہا کہ میں مکمل طور پر فٹ ہوں۔ میں اپنی طرف سے سو فیصد بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا۔

جمال بھویان ڈنمارک میں پیدا ہوئے اور وہاں ہی فٹبال کی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے کوپاہیگن ایف سی کی جانب سے فٹبال کیریر کا آغاز کیا۔

یورپ میں کئی فٹبال سیزن میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی کرنے کے بعد اپنے وطن بنگہ دیش کے شیخ جمال دھن منڈی فٹبال کلب کا حصہ بنے۔

اس کے علاوہ شیخ سیف اسپورٹنگ اور شیخ رسل کلب کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں۔

جمال بھونیاں بنگلہ دیش فٹ بال ٹیم کی جانب سے چاایس میچ کھیل چکے ہیں۔ ان کے نام فٹبال کے کئی اعزاز درج ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.