ETV Bharat / state

Bangladeshi Navy Detains 135 Indian Fishermen: بنگلہ دیشی بارڈر کوسٹ گارڈ نے بنگال کے 135 ماہی گیروں کو گرفتارکر لیا - بنگلہ دیشی کوسٹ گارڈ نے کیا گرفتار

جنوبی 24 پرگنہ کے کاکدیپ کے رہنے والے ماہی گیروں کو مچھلی پکڑنے کے دوران بین الاقوامی سرحد پار کرنے کے الزام میں بنگلہ دیش بارڈر کوسٹ گارڈ نے گرفتار کر لیا اور ان کی آٹھ ٹرولرز بھی ضبط کرلی ہے۔ Bangladesh Coast Guard Detain 135 Indian Fishermen

بھارتی ماہی گیر گرفتار
بھارتی ماہی گیر گرفتار
author img

By

Published : Jun 30, 2022, 11:40 AM IST

جنوبی 24 پرگنہ: ریاست مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے کاکدیپ کے رہنے والے تقریباً 135 بھارتی ماہی گیر آٹھ ٹرولرز لے کر مچھلی پکڑنے کے ارادے سے خلیج بنگال میں اترے تھے، آٹھ ٹرولرز پر سوار 135 ماہی گیر مچھلی پکڑنے کے دوران بین الاقوامی سرحد پر پار کرکے بنگلہ دیش میں داخل ہو گئے، بنگلہ دیشی بارڈر کے اہلکاروں نے بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی کشتیاں ضبط کر لیں۔ Bangladeshi Navy Detains 135 Indian Fishermen

بھارتی ماہی گیر گرفتار
بنگال کے ماہی گیروں نے موبائل کی مدد سے اپنی گرفتاری کی اطلاع فیجر گھاٹ میں واقع بھارتی میری ٹائم دفتر کو دی، ماہی گیروں کی گرفتاری کی اطلاع موصول ہونے کے بعد مغربی بنگال حکومت بھی حرکت میں آ گئی،کاکدیپ فیشرمین ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر وجین مہتو نے کہا کہ بنگال کے 135 ماہی گیروں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے، تمام بھارتی ماہی گیروں کو بنگلہ دیش کے منگلہ کورٹ کے باگر ہاٹ تھانے میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت کو اس کی اطلاع دی گئی ہے، بھارتی حکومت سے اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال میں بنگلہ دیش ہائی کمیشن سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ 135 ماہی گیروں کو بنگال میں واپس لایا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ ماہی گیروں کے رشتہ داروں نے فیجر ہاٹ گھاٹ کے قریب واقع کاکدیپ فیشرمین ایسوسی ایشن کے دفتر کے سامنے اکھٹا ہو گئے ہیں، وہ اپنے اپنے رشتہ داروں کو جلد سے جلد رہا کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.