کولکاتا: بنگلہ فلموں کی مشہور شخصیات نے فلمساز کملیشور مکھرجی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے مغربی بنگال حکومت اور پولیس انتظامیہ کی جم کر تنیقد کی۔ کوشک گنگولی، سریجیت مکھرجی سے لے کر ابیر چٹرجی، ردھی سین تک جیسی شخصیات نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور پولیس انتظامیہ اور حکومت پر تنقید کی ہے۔Bangla Film Industry Condemns Dirctor And Script Writer Kamleshwar Mukherjee Arrest
بنگلہ فلموں کے ڈائریکٹر،پرودسر،اداکار،اداکارہ ،ہدایت کار ۔ دانشوروں نے اپنے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جمہوری ملک میں آپ کسی کی آواز کو دبا نہیں سکتے ہیں۔ مخالفت، احتجاج،دھرنا کرنا جمہوری حق ہے۔اس کے خلاف آپ کارروائی نہیں کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلمساز کملیشور مکھرجی کو بک اسٹال میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کی مخالفت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے مخالفت کرنے کا جرم کیا ہے۔ان کی گرفتاری سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہم کس سماج میں رہتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پولیس کی کارروائی کی مخالفت کرتے ہیں۔پولیس کو پورے معاملے کی وضاحت کرنی چاہیے۔ہمیں یہ بھی پتہ ہے کہ حکومت اس گرفتاری کی مذمت نہیں کرے گی۔حکومت جب ایس ایس سی کے ذریعہ اسکولوں میں اساتذہ کی تقرریوں میں بدعنوانی کرنے والوں کے خلاف کچھ کہہ نہیں پائے تو اس معاملے میں کیا امید کی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ـPuri Accident باراتیوں سے بھری بس ندی میں گری، 25 افراد ہلاک
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے راش بہاری ایونیو کے قریب درگاپوجا کے موقع پرمعنقدہ بک اسٹال میں شرپسندوں کی توڑ پھوڑ کی مخالفت کرنے پر سی پی آئی ایم کے نو رہنماوں کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ پولیس کی کارروائی کے خلاف سی پی آئی ایم کے رہنماوں نے کڑی مذمت کی ہےBangla Film Industry Condemns Dirctor And Script Writer Kamleshwar Mukherjee Arrest