ETV Bharat / state

The Kerela Story سریما دی کیرالہ اسٹوری کی نمائش کرنے والا مغربی بنگال کا واحد سینما ہال - بنگاؤں میں واقع سریما واحد سینما گھر

سپریم کورٹ کی جناب سے فلم کیرالہ اسٹوری پر عائد پابندی ہٹائے جانے کے باوجود کولکاتا سمیت دیگر اضلاع کے سینماگھروں کے مالکان نے فلم کی نمائش سے خود کو دور رکھا ہے لیکن بنگاوں میں واقع سینما گھر واحد ہے جہاں اس فلم کی نمائش کی جا رہی ہے۔

سریما دی کیرالہ اسٹوری کی نمائش کرنے والا مغربی بنگال کا واحد سینما ہال

author img

By

Published : May 26, 2023, 11:09 AM IST

شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بنگاؤں میں واقع سریما واحد سینما گھر ہے جہاں متنازع فلم کی نمائش کی جا رہی ہے ۔دن میں دو سے تین شوز میں دکھائی جا رہی ہے۔ دوسری ریاستوں میں 200 کروڑ روپے کا کاروبار ہونے کے باوجود اس لحاظ سے زائرین بنگاؤں نہیں آ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس ہفتے ہر شو کے لیے اوسطاً 25 سے 30 لوگ اس تھیٹر کی طرف رخ کا کر رہے ہیں۔

سنیما ہال کے ملازم کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے بعد، 'دی کیرالہ اسٹوری' 19 مارچ سے شریما سنیما ہال، بنگاؤں، میں دکھائی جا رہی ہے ۔ روزانہ فلم کی نمائش 1:15، 4:15 اور 7:15 پر ہوتی ہے۔ نوجوان نسل فلم میں خاصی دلچسپی لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے حکم کے بعد فلم کی نمائش بند کردی گئی۔ عدالت کے حکم کے بعد ہم نے فلم کی نمائش شروع کردی۔ یہ فلم ایک ہفتے سے چل رہی ہے۔فلم دیکھنے والوں کی تعداد بہت ہی کم ہے۔اس‌سے ہمیں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: RS 100 Crore in Labourer's Bank Account یومیہ مزدور کے اکاؤنٹ میں اچانک سو کروڑ روپے آ گئے

غورطلب ہے کہ دی کیرالہ اسٹوری رواں ماہ 5 مئی کو ملک بھر میں ریلیز ہوئی تھی۔ ٹھیک چار دن بعد 8 مئی کو سیکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ززیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے فلم کو ریاست میں ممنوع قرار دے دیا۔فلم کے ہدایت کار نے پابندی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ 18 مئی کو سپریم کورٹ نے پابندی پر حکم امتناعی جاری کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.