ردرونیل گھوش کا کہنا ہے کہ مغر بی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھارت کی سب سے ایماندار سیاسی رہنما ہیں۔ ایمانداروں کی فہرست میں ان کا مقام اول ہے ۔اس سلسلے میں ان کا کسی سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔
انہون نے کہا کہ ان کی حکومت میں چند لوگ ایسے ہیں جن کی وجہ سے ممتا بنر جی کی برسوں محنت پر پامی پیھرتا نظر آ رہا ہے۔ ترنمول کانگریس کے بیشتر رہنما کٹ منی میں ملوث ہیں۔
اداکار کے مطابق ممتا بنرجی کو کٹ منی بات منظر عام پر لانے سے قبل پارٹی کو نقصان پہنچانے والے دیمک کو جڑ سے ختم کرنے کی کوشش کر تی تو یہ بہتر ہوتا۔
ممتا بنر جی کی تمام تحریکوں کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کر نے والے ردرو نیل گھوش کاکہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ پارٹی میں موجود بدعنوان رہنماؤں کو پارٹی سے باہر کا راستہ دکھنا چا ہیے۔ ان اس قدم سے 2021 اسمبلی انتخابات میں ان کی سیٹوں میں مزید اضا فہ ہو سکتا ہے۔
دوسری طرف اداکار نے بی جے پی کو آ ڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں 18 ملنے کا مطلب نہیں ہے کہ ریاست کو تشدد کی آگ میں جھونک دے۔ مغر بی بنگال کے عوام کے لیے امن امان پہلی ترجیح ہے ۔
وہ اس کے لیے کسی سے سمجھوتہ نہیں کرسکتے ۔ بنگال میں مذہب کے نام پر سیاست کرنے والی بی جے پی کو سبق سکھانے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت تھی ۔
واضح رہے کہ ردرا نیل ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنر جی کے قریبوں میں سے ایک ہیں ۔ مگر 21 جولائی کو ہونے والے یوم شہیدا جلسے میں بنگلہ فلموں کے اداکار ردرا نیل گھوش مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ اس کے بعد قیاد آترا ئی کی جارہی ہے کہ وہ بی جے پی میں شامل ہوں گے۔