الیکشن کمیشن نے بنگال میں جاری اسمبلی انتخابات کے شیڈول میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے مد نظر کسی طرح کی تبدیلی کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔لیکن کووڈ کے اصول و ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
الیکشن کمیشن نے کورونا وائرس کے کیسیز میں اضافے کے مد نظر تشہیری مہم کو محدود کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے مرکزی فورسز کی کمی کے سبب اسمبلی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کرنے کی بات کو خارج کردیا تھا، لیکن کورونا وائرس سے تحفظات کے لئے اصول و ضوابط پر عمل کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ہے۔ جس کے مطابق تشہیری مہم کے اوقات میں کمی کر دی گئی ہے۔ شام 7 بجے سے صبح 10 بجے تک کوئی بھی سیاسی جماعت انتخابات کی تشہیری مہم چلانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال: پانچویں مرحلے میں 45 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع
کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی جانب سے کووڈ اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔جلسے جلوس میں سینیٹائزر اور ماسک کا اہتمام کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ اسٹار کمپینر اور رہنماؤں کو عوام کو کووڈ سے بچنے کی تلقین کرنا ہوگا اور سماجی دوری برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔