ETV Bharat / state

Double Murder Case جوڑا قتل معاملے میں باگوہاٹی تھانے کے آفیسرانچارج معطل - وطالب علموں کے اغوا کے بعد قتل

وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی ہدایت پردوطالب علموں کے قتل کے معاملے میں باگوہاٹی تھانے کے اوسی کلل گھوش(Officer-in-charge Kallol Ghosh ) کو ڈیوٹی میں لاپروائی برتنے کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے۔Double Murder Case

جوڑا قتل معاملے میں باگوہاٹی تھانے کے آفیسرانچارج معطل

author img

By

Published : Sep 7, 2022, 6:02 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی کولکاتا کے باگوہاٹی تھانہ علاقےکے دوطالب علموں کے اغوا کے بعد قتل کا معاملہ طول پکڑنے لگاہے۔ سی پی آئی ایم اور بی جے پی نے دوہرا قتل معاملے میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پرزبردست تنقید شروع کردی ہے۔ Baghuhati Officer-in-charge Suspended In Double Murder Case

اسی درمیان مغربی بنگال کے سیکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور پولیس انتظامیہ کے درمیان ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ کے بعد وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی ہدایت پر ڈی جی مغربی بنگال نے باگوہاٹی تھانے کے آئی سی کلل گھوش (Officer-in-charge Kallol Ghosh )کو ڈیوٹی میں لاپروائی برتنے کے الزام میں معطل کرنے کاحکم دیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ 22 اگست کو باگوہاٹی تھانہ کے تحت کیشٹو پور علاقے کے رہنے والے دو طالب علموں کا اغوا کیاگیاتھا۔24 اگست کو شمالی 24 پرگنہ کے بشیر تھانہ علاقے میں دونوں طالب علموں کی لاشیں برآمد ہوئی تھی ۔بشیر ہاٹ تھانے کی پولیس نے طالب علموں کی لاشیں برآمد ہونے کی اطلاع کولکاتا کے تمام کمنشریٹ کو دی تھی۔

باگوہاٹی تھانے کے اوسی کلل گھوش(Officer-in-charge Kallol Ghosh ) کو اس کی طلاع ملنے کے باوجود انہوں نے اس معاملے میں لاپروائی برتی جس کی وجہ سے 22 اگست سے لے کر6 ستمبر تک دونوں طالب علموں کی لاشیں شیرہاٹ کے مردہ گھر(morgue)میں پڑی رہیں۔اس واقعے کے منظر عام پرآنے کے بعد دارالحکومت کولکاتا میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:Teacher Message to Save Environment اسکول ٹیچر کی35 برسوں سے ماحولیات کو بچانے کے لئے شجرکاری مہم

دوسری طرف مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے دوہرے قتل معاملے کی جانچ سی آئی ڈی کو سونپنے کاحوالے کرنے کا اعلان کیا۔لیکن ریاست کی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ اور وزیرپولیس ممتابنرجی کے اعلان کی مخالفت کرتے ہوئے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیاْ

دوسری طرف مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکارینے باگوہاٹی میں مقتول دونوں طالب علموں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے دو طالب علموں کے قتل پر وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی قیادت والی حکومت پر جم کر تنقید کی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ ناقص لا اینڈ آرڈر کے لئے ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ وزیرپولیس بھی ہیں۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کےشمالی24 پرگنہ کے بشیرہاٹ تھانہ علاقے سے پولیس نے دو طالب علموں کی لاشیں بر آمد کی ہیں۔ شمالی کولکاتا کے باگوہاٹی تھانہ علاقے کے رہنے والے طالب علموں کا 22 اگست کواغوا کیا گیا تھا۔ تاوان کی رقم نہیں ملنے کے سبب نامعلوم شرپسندوں نے قتل کرکے لاش سڑک کے کنارے پھینک دی گئی تھی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.