ETV Bharat / state

بنگال کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: ممتا بنرجی

author img

By

Published : May 29, 2021, 6:24 PM IST

وزیراعظم کی میٹنگ میں تاخیر سے جانے کے الزامات کے جواب میں آج وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ''وزیراعظم سے کافی دیر تک ہماری بات ہوئی لیکن وہ تصویریں سامنے نہیں آئیں۔ مگر ہمیں بدنام کرنے کے لیے خالی کرسیوں کی تصویر میڈیا کو دی گئیں۔ چیف سیکریٹری کا تبادلہ انتقامی کاروائی ہے۔

mamata banerjee
ممتا بنرجی

ایک بار پھر سے مرکز اور ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت آمنے سامنے آ گئی ہیں۔ مغربی بنگال کے چیف سیکرٹری کے تبادلے پر وزیر اعظم پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ممتا بنرجی سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور اسے انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔

ممتا بنرجی

انہوں نے آج نبنو میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی اور وزیر اعظم کی میٹنگ ہونے والی تھی، ہم گئے بھی تھے، ہم نے ان سے کافی دیر تک بات بھی کی اور پھر ان کی اجازت لیکر ہم دیگھا کی میٹنگ میں شرکت کے لیے چلے گئے۔

مگر ہمیں بدنام کرنے کے لئے بنگال کو بدنام کرنے کے لئے دو خالی کرسیوں کی فوٹو میڈیا کو دے دیا گیا۔ اندر میٹنگ میں کوئی باہر کا فوٹوگرافر نہیں تھا۔ ہمارے فوٹوگرافر کو بھی اندر نہیں جانے دیا گیا۔ انہوں نے جو لنک دیا اسی کو دن بھر میڈیا میں دکھایا گیا۔ کافی دیر تک میری وزیر اعظم سے بات ہوئی، اس کی تصاویر کہاں ہیں۔

ہم وزیر اعظم سے اجازت لینے کے بعد وہاں سے دیگھا کی میٹنگ میں شرکت کے لئے روانہ ہوئے۔ انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی میٹنگ میں ہوئی اچانک تبدیلی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعظم کی میٹنگ ہونے والی تھی لیکن اچانک سے اس میٹنگ میں اپوزیشن لیڈر، گورنر اور دوسرے ارکان اسمبلی کو شامل کیا گیا۔ ہم نے اپنی بات وزیر اعظم کے سامنے رکھ دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے چیف سیکرٹری کے معیاد میں تین ماہ کا اضافے کے لئے کابینہ سیکرٹری سے اپیل کی تھی جس کی ہمیں منظوری مل چکی تھی لیکن آخری لمحے جبکہ ان کے سبکدوشی کے آخری ایام چلے رہے ہیں ان کو واپس بلایا جا رہا ہے۔

اس لیے کہ ہم بنگالی ہیں چیف سیکرٹری بنگالی ہے، ہمیں ہر بار ذلیل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ نیتا جی کے پروگرام میں بھی میرے ساتھ ایسا کیا گیا تھا۔ہمارے یہاں غیر بنگالی چیف سیکرٹری بھی رہا ہے لیکن ہم نے کبھی ان کے ساتھ بھید بھاؤ نہیں کیا۔

کووڈ اور یاس کی دوہری مار ہم جھیل رہے ہیں۔ اسی لئے ہم نے چیف سیکرٹری کی معیاد میں اضافہ کے لئے اپیل کی تھی لیکن یہ لوگ ہمیں کام کرنے نہیں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنی شکست ہضم نہیں کر پا رہے ہیں۔ اسی لیے اس طرح کی انتقامی کارروائی کر رہے ہیں۔ ہم نے اپنے حساب سے یاس طوفان کی تباہ کاریوں کی رپورٹ بھیج دی ہے۔ اب وزیر اعظم کو جو اچھا سمجھ میں آئے وہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.