ETV Bharat / state

بنگال میں بی جے پی لیڈر پر حملہ - بنگال میں بی جے پی لیڈر پر حملہ

مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم کے لابپور میں بم سے حملہ کئے جانے کے سبب بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک لیڈر کی موت ہو گئی۔

بنگال میں بی جے پی لیڈر پر حملہ
author img

By

Published : Aug 18, 2019, 10:47 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 11:05 AM IST

بی جے پی لیڈر پر یہ حملہ ان کے گھر کے باہر ہوا ہے۔
اس واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ نے علاقے میں پولیس فورس تعینات کر دی ہے تاکہ ماحول بگڑنے پر حالت قابو میں رہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ سی پی ایم سے دالو شیخ بھگوا برگیڈ میں شامل ہوئے تھے اور پارٹی بدلنے کے بعد وہ پارٹی میں کافی سرگرم تھے۔
واقعہ کے بعد دوارکا ميربندھ گاؤں میں مقتول کے اہل خانہ سمیت مقامی لوگوں نے پولیس کے خلاف احتجاج اور ناراضگی کا اظہار کیا۔
اس درمیان موجود ہجوم نے پولیس کو لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجنے سے بھی روکا۔
مقتول کے اہل خانہ نے اس واقعہ کے سلسلے میں پولیس پر لاٹھی چارج کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔
پولیس نے اگرچہ کہ ان الزام کو مسترد کیا ہے۔
بی جے پی لیڈر نے دعوی کیا کہ دالو شیخ بھگوا برگیڈ میں کافی سرگرم رہتا تھا اور وہ حکمراں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) پارٹی کے نشانے پر تھا۔ بی جے پی نے یہ بھی الزام لگایا کہ جب سے یہ واقعہ پیش آیا ہے تب سے دالو شیخ کا ایک ساتھی لاپتہ ہے، اس کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
امن و امان برقرار رکھنے کے پیش نظر لاش کے پوسٹ مارٹم سے لے کر آخری رسومات اداکیے جانے تک علاقے میں پولیس فورس تعینات رہی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 11:05 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.