ETV Bharat / state

اے ٹی کے موہن بگان آئی ایس ایل کے لئے تیار - 21-2020 انڈین سپر لیگ

اے ٹی کے موہن بگان 21-2020 انڈین سپر لیگ میں خطاب کا دفاع کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔

اے ٹی کے موہن بگان آئی ایس ایل کے لئے تیار

author img

By

Published : Oct 31, 2020, 7:16 PM IST

اے ٹی کے موہن بگان 21-2020 انڈین سپر لیگ میں خطاب کا دفاع کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔

انڈین سپر لیگ 21-2020 کے نئے ایڈیشن میں اے ٹی کے موہن بگان کی ٹیم بالکل نئے انداز میں میدان میں اترے گی۔

اٹلیٹیکو ڈی کولکاتا نے بھارتی فٹبال کی تاریخ کے کامیاب ترین کلبوں میں سے ایک موہن بگان کو ملایا ہے۔

کولکاتا میدان کے مشہور کلب اے ٹی کے موہن بگان کے نام سے آئی ایس ایل میں کھیلتے ہوئے نظر آئے گا۔

اے ٹی کے موہن بگان کے ہسپانوی کوچ لوپز ہباس کا کہنا ہے کہ “ہماری ٹیم اس مرتبہ آئی ایس ایل کے ایڈیشن میں خطاب کا دفاع کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ ”

انہوں نے کہا کہ “گزشتہ ایڈیشن میں ہماری ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی تھی ہم اس مرتبہ بھی سابقہ کارکردگی کو دوہرانے کی کوشش کریں گے۔”

لوپز ہباس کا کہنا ہے کہ “آئی ایس ایل کے اس ایڈیشن میں شرکت کرنے والی تمام ٹیمیں مضبوط اور متوازن ہیں۔ اس کی وجہ سے ہمیں سخت آزمائش سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔”

کٹرحریف ایسٹ بنگال سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ‘اس کے علاوہ بھی ٹورنامنٹ میں کئی ٹیمیں حصہ لے رہیں ہیں۔ ایس سی ایسٹ بنگال بھی ان میں سے ایک ہے تمام ٹیموں کو یکساں اہمیت دینے سے ہی کامیابی ملے گی۔'

واضح رہے کہ ‘آئی ایس ایل کی چمپئین اٹلیٹیکو ڈی کولکاتا اس مرتبہ ٹیم اے ٹی کے موہن بگان کے نام سے میدان میں اترے گی۔’

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.