ETV Bharat / state

آسنسول: غیرقانونی ہتھیار کا کارخانہ، دو افراد گرفتار - مغربی بنگال کی خبریں

ریاست مغربی بنگال کے شہر آسنسول کے ہیراپور کے رحمت نگر میں پولیس نے خصوصی مہم کے دوران غیر قانونی ہتھیار بنانے کے کارخانے کا پردہ فاش کیا۔ اس معاملے میں دو لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

غیرقانونی ہتھیار کا کارخانہ، دو افراد گرفتار

author img

By

Published : Oct 25, 2021, 10:40 PM IST

مغربی بنگال کے آسنسول کے ہیراپور کے رحمت نگر میں پولیس نے خصوصی مہم کے دوران غیر قانونی ہتھیار بنانے کے کارخانے کا پردہ فاش کیا۔ پولیس نے اس معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے اور دیگر کو پکڑنے کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم جاری ہے۔

آسنسول ڈی سی ویسٹ ابھیشک ایم نے کہا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر تلاشی مہم چلائی گئی. انہوں نے کہا کہ تلاشی مہم کے دوران اسلم نامی کرایہ دار کے مکان میں غیر قانونی طور پر ہتھیار بنانے کا انکشاف ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:پُرامن اور خوشحال زندگی کے لیے ترنمول کانگریس کو کامیاب کرنا ہی ہوگا: فرہاد حکیم

تلاشی کے دوران گھر میں سرنگ ملا جس میں ہتھیار وغیرہ چھپا کر رکھا گیا تھا۔ آسنسول درگاپور ڈی سی ویسٹ کے مطابق گھر میں سرنگ بنا کر غیر قانونی ہتھیار بنانے کا کام چل رہا تھا۔ تلاشی مہم کے دوران پستول، زندہ کارتوس اور ہتھیار بنانے کے لئے ضروری سامان وغیرہ برآمد کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس معاملے میں دو لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ مکان مالک جاوید خان اور اسلم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس معاملے میں ملوث دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.