ETV Bharat / state

اسدالدین اویسی کے بنگال دورے سے سیاسی حلقوں میں ہلچل - آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے فرفرہ شریف پہنچ کر پیرزادہ عباس صدیقی سے ملاقات کی۔

asaduddin-owaisis-visit-to-bengal-caused-a-stir-in-political-circles
اسدالدین اویسی کے بنگال دورے سے سیاسی حلقوں میں ہلچل
author img

By

Published : Jan 3, 2021, 3:56 PM IST

Updated : Jan 3, 2021, 5:31 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ اور دل بدل کا کھیل جاری ہے۔

اسدالدین اویسی کے بنگال دورے سے سیاسی حلقوں میں ہلچل

اسی درمیان آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے معروف مذہبی زیارت گاہ فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی سے ملاقات کر کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔

اسدالدین اویسی آج صبح اچانک مغربی بنگال کے دورے پر پہنچ گئے۔ اس دوران اویسی نے ہگلی ضلع میں واقع فرفرہ شریف گئے۔

فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی نے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی کا استقبال کیا۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی اور فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کے درمیان طویل میٹنگ چلی۔ اس موقع پر پیرزادہ نوشاد صدیقی، بضید امین صدیقی اور شبیر غفار بھی موجود تھے۔

میٹنگ میں اسدالدین اویسی اور فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کے درمیان مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے تبادلہء خیال ہوا۔

میٹنگ کے بعد اسدالدین اویسی اور فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی دونوں نے میڈیا کے سامنے اپنی بات رکھی۔

اویسی نے کہا کہ مغربی بنگال میں ایم آئی ایم پیرزادہ عباس صدیقی کے پیچھے رہ کر کام کرے گی اور ان کو مضبوط کرنے کا کام کرے گی۔

عباس صدیقی نے بھی میڈیا سے بات چیت میں وضاحت کی کہ وہ کوئی علیحدہ سیاسی جماعت نہیں بنارہے ہیں بلکہ وہ ریاست میں اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ مل کر سماج کے کمزور طبقات کو مضبوط کرنے کا کام کریں گے۔

فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی نے پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ وہ اسمبلی انتخابات میں ایم آئی ایم کی قیادت میں الیکشن لڑیں گے۔

مزید پڑھیں:

اسدالدین اویسی کے اچانک بنگال دورے پر سی پی آئی ایم رہنما کی کڑی تنقید

واضح رہے کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس، کانگریس اور بایاں محاذ نے اے آئی ایم آئی ایم پر بی جے پی کی بی ٹیم ہونے اور مسلم ووٹوں کو تقسیم کا الزام لگایا ہے۔

Last Updated : Jan 3, 2021, 5:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.