کوچ بہار:مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔بی جے پی کے رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر نیشت پرمانک کے بعد اب مرکزی وزیر مملکت جان برلا کے خلاف گرفتاری کا پروانہ جاری کیا گیا ہے۔Arrest Warrant Issued Against Union Minister John Barla By Tufangunj Court In west Bengal
کوچ بہار ضلع میں واقع طوفان گنج عدالت نے 2019 لوک سبھا انتخابات کے دوران ضابط اخلاق کی خلاف ورزی کرنے اور سمن جاری ہونے کے بعد عدالت میں پیش نا ہونے پر مرکزی وزیر مملکت جان برلا کے خلاف گرفتاری کا پروانہ جاری کیا ہے۔Arrest Warrant Issued Against Union Minister John Barla By Tufangunj Court In west Bengal
ذرائع کے مطابق طوفان گنج عدالت نے مرکزی وزیر مملکت جان برلا کے خلاف گرفتاری کا پروانہ جاری کرتے ہوئے جلد سے جلد عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔
اس سلسلے میں سرکاری وکیل سجیے برمن نے کہاکہ چار اپریل 2019 میں علی پور دوار سے بی جے پی کے امیدوار جان برلا نے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس انتظامیہ کی اجازت کے بغیر بائیک ریلی کا اہتمام کیا تھا۔ان کی بائیک ریلی کے خلاف مقامی تھانہ میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔ اس کے بعد پولیس انتظامیہ کی جانب سے ان کے خلاف سمن جاری کیا گیا تھا لیکن وہ کبھی بھی تھانے میں حاضر نہیں ہوئے ۔
مزید پڑھیں:Nisith Pramanik مرکزی وزیر برائے مملکت شنیت پرمانک کے خلاف گرفتار کا پروانہ جاری
انہوں نے کہاکہ گزشتہ 15 نومبر کو عدالت کی جانب سے مرکزی وزیر مملکت کے خلاف سمن جاری کیا تھا۔ سمن جاری ہونے کے باوجود رکن پارلیمان عدالت میں حاضر نہیں ہوئے ۔عدالت نے اسی بنیاد پر رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر مملکت جان برلا کے خلاف گرفتاری کا پروانہ جاری کیا۔ Arrest Warrant Issued Against Union Minister John Barla By Tufangunj Court In west Bengal