ETV Bharat / state

پامیلا گوسوامی کی گرفتاری: جاوید احمد خان کی جانب سے پولیس کی ستائش

پامیلا گوسوامی کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ ’اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی کے رہنما کتنے داغدار ہیں‘۔

Arrest of Pamela Goswami: Javed Ahmed Khan praises police
پامیلا گوسوامی کی گرفتاری: جاوید احمد خان کی جانب سے پولیس کی ستائش
author img

By

Published : Feb 21, 2021, 10:22 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوبی شہر علی پور سے یوتھ رہنما پامیلا گوسوامی کی منشیات معاملے میں گرفتاری کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام دیگر پارٹیاں بی جے پی کو گھیرنے میں مصروف ہے۔

پامیلا گوسوامی کی گرفتاری: جاوید احمد خان کی جانب سے پولیس کی ستائش

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنما اور ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ پامیلا گوسوامی کو گرفتار کرنے پر پولیس کو مبارکباد پیش کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے واقعی شاندار کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی رکن پارلیمان سمترا خان کو چاہئے کہ وہ بھی پولیس کی کارکردگی کی تعریف کرے جبکہ وہ غیرضروری ترنمول کانگریس پر الزامات عائد کر رہی ہیں۔

جاوید احمد خان نے کہا کہ پامیلا گوسوامی نے مجسٹریٹ کے سامنے اقبال جرم کرلیا ہے اور تفتیش کے دوران کیلاش وجے ورگیہ کے قریبی راجیش سنگھ سمیت بی جے پی کے کئی رہنماوں کا نام بھی لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رکن پارلیمان سمترا خان کو ترنمول کانگریس پر تنقید کرنے سے پرہیز کرنا چاہئے۔

غور طلب ہے کہ بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان نے پامیلا گوسوامی کی گرفتاری کو ترنمول کانگریس کی سازش قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے اشارے پر بی جے پی کی یوتھ رہنما کو جھوٹے الزام میں پھنسایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی کولکاتا کے علی پور سے پولیس نے بی جے پی کی یوتھ رہنما پامیلا گوسوامی کو کوکین سمیت گرفتار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.