مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں حکومت کے خلاف بی جے پی کے جلوس میں ہتھیار کی نمائش کرنے کے الزام میں گرفتار بلوندر سنگھ کی بیوی کل وزیراعلی سے ملاقات کریں گی۔
گرفتار بلوندر سنگھ کی بیوی کرم جیت کور نے کہا کہ 'میرا شوہر بے قصور ہے۔ میں ان کی رہائی چاہتی ہوں۔'
خاتون نے کہا کہ 'کل وزیر اعلی ممتا بنرجی سے ملاقات ہونے والی ہے۔ ملاقات کے دوران ممتا دیدی سے اپنے شوہر کے لئے انصاف مانگوں گی۔'
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ممتا دیدی انصاف کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرے شوہر کو انصاف نہیں ملتا ہے تب وہ بھوک ہڑتال کریں گی اور بھوک ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک بلوندر سنگھ کو انصاف نہیں مل جاتا۔
دوسری طرف ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بلوندرسنگھ معاملے پر سیاست کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوندر سنگھ کو آرمس ایکٹ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ ایک سنگین جرم ہے۔ پولیس ہے، قانون ہے اور اس پر زیادہ بات نہیں کرنی چاہئے۔