مغربی بنگال میں شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے آج مغربی بنگال الیکشن کمیشن اور کولکاتا پولیس پر تنقید Arjun Singh Criticizes Kolkata Police کرتے ہوئے کہا کہ 'کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات Kolkata Municipal Corporation Election 2021 کے نام پر ریاست میں غنڈہ گردی کی جا رہی ہے۔
رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ الیکشن کے نام پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے، حکمراں جماعت اس کے لئے ذمہ دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن Kolkata Municipal Corporation Election 2021 کے تمام 144 وارڈوں میں اپوزیشن جماعتوں کے پولنگ ایجنٹوں کو بوتھ سنٹر پر بیٹھنے نہیں دیا گیا، پولنگ ایجنٹوں کو مارا پیٹا گیا ہے۔ اور یہ سب کولکاتا پولیس کے سامنے ہوا ہے لیکن وہ تماشائی بنی رہی. ریاستی انتخابی کمیشن کو پہلے ہی مطلع کیا گیا تھا کہ کولکاتا پولیس تنہا کولکاتا میونسپل کارپوریشن نہیں کرا سکتی ہے. ٹھیک ایسا ہی ہوا۔
بی جے پی کے ریاستی یونٹ نے کولکاتا پولیس کی نگرانی میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 Kolkata Municipal Corporation Election 2021 کرانے پر تشویش کا اظہار کرچکی ہے۔ اس پر کولکاتا ہائی کورٹ میں عرضی داخل بھی داخل کی گئی تھی، 23 دسمبر کو کولکاتا ہائی کورٹ میں اس معاملے پر سماعت ہوگی۔
کولکاتا ہائی کورٹ نے مرکزی فورسز کی نگرانی میں انتخابات کرانے کی بی جے پی کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ کولکاتا ہائی کورٹ نے معاملے کی سماعت 23 دسمبر تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔ اس کے بعد بی جے پی نے سپریم کورٹ سے معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی تھی۔