ETV Bharat / state

'ہمت ہے تو حکومت مجھے گرفتار کرے' - بھاٹ پارہ علاقے

بی جے پی کے متنازع رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ نے آج کہا ہے کہ اگر مغربی بنگال حکومت میں ہمت ہے تو مجھے گرفتار کرکے دیکھ لے۔

بی جے پی کے متنازع رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ
author img

By

Published : Jun 28, 2019, 9:13 PM IST

خیال رہے کہ ترنمو ل کانگریس کے ایک وفد نے آج گزشتہ ایک مہینے سے زاید وقفے سے تشدد کے شکار بھاٹ پارہ علاقے کا دورہ کرنے کے بعد تشدد کے واقعات کیلئے ارجن سنگھ کو براہ راست ذمہ دارٹھہراتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن قائم کرنے کیلئے ارجن سنگھ کو بہر صورت گرفتار کیا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ ریاستی زیر سبرتو مکھرجی، ریاستی وزیر فرہادحکیم،جیوتری پریہ ملک، ریاستی وزیر چندریما بھٹاچاریہ،برتیہ باسو،سوجیت باسو،نرمل گھوشیرا پر مشتمل وفد نے تشدد زدہ علاقے کا دورہ کیا۔وفد کے دورے کے پیش نظر بی جے پی حامیوں نے سڑک کے دونوں کنارے ”جے شری رام“ کے نعرے والے بینر سے پاٹ دیا تھا تاہم بارک پور پولس کمشنریٹ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے۔

ارجن سنگھ نے کہا کہ بھاٹ پارہ میں ہرطرف جے شری رام کے نعرے ہی انہیں سننے کو ملیں گے،اس سے انہیں معلوم ہوگیا ہوگا یہاں کس نے کامیابی حاصل کی ہے۔خیال رہے کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے جب نئی ہٹی کا دورہ کیا تھا اس وقت بھی جے شری رام کے نعرے لگائے گئے تھے۔

وفد کے دورے کے پیش نظر پولس نے پورے علاقے کے محلہ درمحلہ دورہ کیا۔اس کی وجہ سے وفدکے دورے کے باوجود کہیں بھی ہنگامہ آرائی نہیں ہوئی۔

تاہم عام لوگوں نے ناراضگی ظاہر کی کہ گزشتہ ایک مہینے سے یہاں تشدد کے واقعات ہورہے ہیں مگر پولس انتظامیہ اس پر قابو پانے میں ناکام ہیں۔وفد نے بھاٹ پارہ، کانکی نارہ اور کئی علاقوں کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں سے بات چیت کی۔

بارکپور پولس کمشنر منوج ورما کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد فرہاد حکیم نے کہا کہ اب ریاست میں لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ خراب کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں زیادہ سے زیادہ پٹرولنگ کی جائے گی اور ضرورت پڑے تو ارجن سنگھ کو بھی گرفتار کیا جائے۔یہاں انارگی برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بہار، یوپی اور جھار کھنڈ سے لوگوں کو بلاکر خلفشار پھیلانے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ارجن سنگھ نے کہا کہ فرہاد حکیم کی وجہ سے مٹیابرج کے عوام دہشت میں جی رہے ہیں، ارجن سنگھ نے کہا کہ ملک فرہاد حکیم کے ہدایات پر نہیں چلے گا۔یہاں قانون کا راج ہے۔جب ممتا بنرجی کچھ کرنہیں پائی تو فرہاد حکیم کیا کرسکیں گے۔اگر ممتا بنرجی اور فرہادحکیم میں طاقت ہے تو مجھے گرفتار کرکے دیکھ لیں۔

فرہاد حکیم نے کہا کہ فسادات کے دوران جن لوگوں کی موت ہوئی ہے حکومت انہیں معاوضہ دے گی۔انہوں نے کہا کہ مہلوکین کے اہل خانہ کے معاوضہ دے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.