ETV Bharat / state

AR Rahman shares true Kerala Story اے آر رحمان نے سچی 'کیرالہ کی کہانی شیئر کی

author img

By

Published : May 4, 2023, 1:52 PM IST

'دی کیرالہ اسٹوری' کے تنازع کے درمیان بھارت کے مشہور موسیقار اے آر رحمان نے ریاست کیرالہ میں ایک مسجد کے اندر ہندو شادی کی ویڈیو شیئر کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کیرالہ کی یہ اصل کہانی ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں۔

اے آر رحمان نے سچی 'کیرالہ کی کہانی شیئر کیا

حیدرآباد: بھارت کے مشہور ترین عالمی شہرت یافتہ موسیقار اے آر رحمان نے دی کیرالہ اسٹوری کے خلاف اٹھنے والے تنازع کے درمیان کیرالہ کی ایک مسجد کے اندر تمام ہندو رسم و رواج کے ساتھ شادی کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ آسکر جیتنے والے موسیقار نے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ محبت انسانیت کو کیسے پلیٹ فارم فراہم کر سکتی ہے۔ اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اے آر رحمان نے لکھا ہے کہ انسانیت کے لیے محبت کو غیر مشروط رکھنا چاہیے۔ اس سے کسی بھی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ ایک صارف نے اس ویڈیو ایک کیپشن کے ساتھ شیئر کی جس میں لکھا ہے کہ یہ ہے کیرالہ اسٹوری

اے آر رحمان نے انجو اور شرتھ جوڑے کی شادی کی ویڈیو شیئر کی جو 2020 میں ایک مسجد کے اندر ہوئی تھی۔ شادی ہندو رسومات کے مطابق کی گئی تھی۔ دلہن کی ماں نے مسجد کمیٹی سے مسجد میں ہندو پنڈت کے ذریعہ تمام کی رسومات ادا کرنے کی اپیل کی تھی۔ شادی کے لیے فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے مسجد کمیٹی سے رجوع کیا گیا تھا۔

خاتون جنہوں نے حال ہی میں اپنے سرپرست کو کھو دیا تھا۔ اس کے پاس وسائل کی کمی تھی۔ اس وقت کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے اس شادی کو "کیرالہ سے اتحاد کی مثال" قرار دیا تھا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ شادی شدہ جوڑے، اہل خانہ، مسجد کے حکام اور چیراولی کے لوگوں کو مبارکباد۔

یہ بھی پڑھیں:The Kerala Story تنازع کے درمیان بتیس ہزار لاپتہ خواتین کی تعداد تبدیل کرکے تین کردی گئی

سدیپتو سین کی ہدایت کاری میں بننے والی 'دی کیرالہ اسٹوری' کو کیرالہ میں حکمران بائیں محاذ اور کانگریس پارٹی کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فلم میں تقریباً 32,000 خواتین کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے دعویٰ کیا گیا ہے۔اس فلم میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ لاپتہ ہونے والی خواتین نے بعد میں مذہب تبدیلی کر لیا ہے۔ ان خواتین کو داعش میں شامل ہونے کے لیے اسمگل کیا جا رہا ہے۔ کیرالہ میں کانگریس اور سی پی آئی (ایم) نے ان دعوؤں کو مبالغہ آرائی اور سچائی کی غلط بیانی قرار دیا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے بھی فلم بنانے والوں پر تنقید کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.