ETV Bharat / state

انوراگ ٹھاکر کی ترنمول پر نکتہ چینی - undefined

مرکزی وزیر برائے مملکت انو راگ ٹھاکر نے بیرونی اور اندرونی سیاسی رہنماؤں پر جاری سیاست کو لے کر ممتا بنرجی کی حکومت پر جم کر تنقید کی۔

anurag thakur criticizes mamata banerjee govt
بنگال سے اندرونی و بیرونی لوگوں کی سیاست کا خاتمہ جلد
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 1:45 PM IST

بی سی سی آئی کے سابق صدر اور موجودہ وزیر برائے مملکت انو راگ ٹھاکر مغربی بنگال کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے خلاف محاذ کھول دیا۔

کولکاتا کے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے باہر آتے ہی بی جے پی کے دیگر سیاسی رہنماؤں کی طرح انو راگ ٹھاکر نے وزیراعلی ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی پر جم کر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں آنے والے مرکزی وزراء اور دیگر سیاسی رہنماؤں کو بیرونی کہا جاتا ہے یہ بالکل غلط ہے۔پورے ملک میں اس کی مذمت ہونی چاہئے۔کیونکہ ایک ملک میں دو پالیسی کسی بھی اعتبار سے قابل قبول نہیں ہے۔ملک میں رہنے والا ہر شخص بھارتی شہری ہے۔ایک شہری ہونے کے ناطے وہ اپنی مرضی سے کہیں بھی جا کر بس سکتا ہے اور کام کر سکتا ہے۔انہیں بیرونی کہنا شہرت قانون کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے شاما پرساد مکھرجی بیرونی اور اندرونی سیاست کے سب سے بڑے مخالف تھے۔شاما پرساد مکھرجی کی کوشش اور تحریک کے سبب کشمیر سے دوہری پالیسی (ایک ملک میں دو وزیراعظم ) کو ختم کیا گیا۔

بی جے پی نے ملک کے دیگر حصوں میں رہنے والوں کے لئے جموں و کشمیر میں رہنے کی راہ ہموار کی۔ٹھیک اسی طرح مغربی بنگال میں بیرونی اور اندرونی لوگوں کو لے کر ہونے والی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انوراگ ٹھاکر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کی عیادت کے لئے کولکاتا آئے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.