ETV Bharat / state

ہوڑہ ضلع میں ایک اور جوٹ مل بند، تقریبا 1500 مزدور بے روزگار - مہا دیو جوٹ مل

تباہ حال معیشت کے درمیان مغربی بنگال میں یکے بعد دیگر کارخانوں کے بند ہونے کا سلسلہ جاری ہے، جس سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ ہوڑہ ضلع کے بالی میں واقع مہا دیو جوٹ مل کے بند ہونے سے تقریباً 1500 مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں۔ مزدوروں نے مل انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

ہوڑہ ضلع میں ایک اور جوٹ مل بند، تقریبا 1500 مزدور بے روزگار

author img

By

Published : May 19, 2021, 10:30 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا کی دوسری لہر کا قہر جاری ہے۔ روزانہ سینکڑوں لوگوں کی موت ہو رہی ہے۔ ریاستی حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود کورونا وائرس کی رفتار کم ہو نہیں پائی ہے۔ جس کے سبب معیشت پوری طرح سے تباہ و برباد ہو کر رہ گئی ہے۔

تباہ حال معیشت کے درمیان مغربی بنگال یکے بعد دیگر کارخانوں کے بند ہونے کا سلسلہ جاری ہے، جس سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ ہوڑہ ضلع کے بالی میں واقع مہا دیو جوٹ مل کے بند ہونے سے تقریباً ڈیڑھ ہزار مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں۔ مزدوروں نے مل انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

دراصل آج دن میں جوٹ مل کے گیٹ پر ورک آف سسپنشن کا نوٹس لگا دیا گیا تھا۔ مزدور نوٹس دیکھ حیران رہ گئے۔ اس کے بعد مزدوروں نے احتجاج شروع کر دیا۔ مل انتظامیہ نے خام مال کی کمی اور کورونا گائیڈ لائن کے تیس فیصد مزدوروں کے ساتھ مل چلانے کی ہدایت کے سبب جوٹ مل بند کرنے کی وجہ بتائی۔

اس معاملے پر ٹیکا رام نامی ایک مزدور نے کہا کہ مل کو بند کرنے کا فیصلہ افسوسناک ہے۔ اس سے سینکڑوں مزدوروں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہے۔

وہیں وجے ہزارے نام کے دوسرے مزدور نے کہا کہ مل انتظامیہ نے خام مال کی کمی کا بہانہ بنا کر مل کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دور میں جوٹ مل کے بند ہونے سے مزدوروں کی پریشانیوں میں زبردست اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزدوروں کا کہنا ہے کہ یونٹ بند کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ مل انتظامیہ کسی بھی سوال کا جواب دینے کے لئے بھی تیار نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ مہینے کے دوران ہوڑہ ضلع میں شیب پور جوٹ، بھارت جوٹ مل، ہنومان جوٹ مل پہلے ہی بند ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.