ETV Bharat / state

کولکاتا میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور ڈاکٹر کی موت

مغربی بنگال میں عالمی وبأ کورونا وائرس کے پھیلنے کی رفتار سست تو پڑ گئی ہے لیکن خطرہ ابھی پوری طرح سے ختم نہیں ہوا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Dec 26, 2020, 6:10 PM IST

ریاست کے دارالحکومت کولکاتا کے ایک نجی اسپتال میں سنیچر کے روز کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور ڈاکٹر کی موت ہو گئی۔

اس طرح مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 80 ہو گئی ہے۔

ویسٹ بنگال ڈاکٹرز فورم کے شریک جنرل سیکرٹری راجیب پانڈا نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے والے ڈاکٹر سبرتو شوم گزشتہ چند دنوں سے مکندپور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر سبرتو شوم کورونا وائرس سے بری طرح متاثر تھے اور 58 سالہ ڈاکٹر کی آج دن میں موت ہو گئی جس کے بعد ڈاکٹرز فارم کی جانب سے انہیں تعزیت پیش کی گئی۔

ریٹائرڈ بینک ملازم نے 64 سال کی عمر میں نیٹ میں کامیابی حاصل کی

ڈاکٹرز فارم کے شریک جنرل سیکرٹری راجیب پانڈا نے مزید کہا کہ گزشتہ 29 نومبر کو ان میں کورونا وائرس پائے جانے کی تصدیق ہوئی تھی۔ ڈاکٹر سبرتو شوم مالدہ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں جلد (اسکین) کے ماہر ڈاکٹر تھے۔

ڈاکٹر سبرتو کو سات دسمبر کو جنوبی کولکاتا کے مکندپور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ریاستی حکومت اور محکمہ صحت نے پریس ریلیز جاری کرکے ان کی موت پر اظہار تعزیت پیش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.