ETV Bharat / state

Andre Russel Start Practice آندرے رسل کی ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ایڈن گارڈنس میں مشق - مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا

کولکاتا نائٹ رایڈرس کے اسٹار آل راونڈر آندرے رسل نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ایڈن گارڈن میں مشق شروع کردی ہے۔اس موقع پر ٹیم کے دوسرے اسٹار کھلاڑی موجود تھے۔

آندرے رسل کی ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ایڈن گارڈنس میں مشق

author img

By

Published : Mar 23, 2023, 5:54 PM IST

آندرے رسل کی ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ایڈن گارڈنس میں مشق

کولکاتا:عالمی کرکٹ ٹیم کے سب سے امیر ترین کرکٹ ٹورنامنٹ انڈین پرئمیر لیگ شروع ہونے میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی تمام فرانچائزی ٹیموں کی جانب سے پختہ تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔کولکاتا نائٹ رائڈرس سمیت دیگر ٹیمیں آئی پی ایل سے قبل اپنی اپنی تیاریاں تمام کرنے میں مصروف ہیں۔ اسی درمیان مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع عالمی شہرت یافتہ کرکٹ اسٹیڈیم ایڈن گارڈن میں کولکاتا نائٹ رائڈرس کی ٹیم کی مشق زور شور سے جاری ہے۔

کولکاتا نائٹ رایڈرس کے اسٹار آل راونڈر آندرے رسل نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ایڈن گارڈن میں مشق شروع کردی ہے۔اس موقع پر ٹیم کے دوسرے اسٹار کھلاڑی موجود تھے ۔عالمی کرکٹ کے کامیاب ترین آل راونڈروں میں سے ایک آندرے رسل پریکٹس کے دوران میدان میں پوری طرح سے فٹ نظر آئے۔انہوں نے بیٹنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ تینوں شبعوں میں مشق کرتے ہوئے نظر آئے۔

اسی درمیان نیوزی لینڈ کے تیز گیندباز لوکی فرگوسن نے کہاکہ آئی پی ایل عین قبل شرئس ایئر کے زخمی ہونا ٹیم انتظامیہ کے لئے باعث تشویش ہے۔اس کی کمی پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔ٹیم میں ایسے کئی کھلاڑی ہیں جو قیادت کی ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں لیکن جہاں تک بیٹنگ کی بات ہے تو ان (شرئس ایئر ) کی کمی محسوس ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Women's Premier League یوپی وارئیرز کو شکست دے کر دہلی کیپٹلز فائنل میں داخل

فاسٹ بالر کے مطابق کپتان بنانے کی ذمہ داری ٹیم انتظامیہ پر ہے۔اس وقت ٹیم میں آندرے رسل اور ٹم ساوتھی اس عہدے کے لئے سب سے مضبوط دعویدار ہیں۔ان میں ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری نبھانے کی بھر پور صلاحیت موجود ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.