ندیا(مغربی بنگال):کب کسی کی قسمت میں بدل جائے یہ بتانا مشکل ہی نا ممکن ہے۔ کہا جاتا کہ جب کسی کی قسمت بدلتی ہے تو اللہ تعالیٰ اسے چھپڑ پھاڑ کر دیتے ہیں۔ ندیا ضلع کے چاپڑا تھانہ علاقے میں رہنے والے اناراشیخ کے ساتھ بالکل ایسا ہی واقعہ پیش آیا۔Anarul Sheikh Wins One Crore Festival Bumper Lottery In Nadia In West Bengal
چاپڑا کے بارہ اندولیا کے رہنے والے اناراشیخ دبئی میں ملازمت کی تلاش میں تھے۔اسی درمیان کیرالہ میں اسے ملازمت مل گئی۔تین ماہ تک کیرالہ میں ملازمت کرنے کے بعد چھٹی پر گھر واپس آئے تھے۔
چھٹی ختم ہونے کے بعد اناراشیخ کیرالہ جانے کے لئے بس اسٹینڈ پہنچے۔ بس اسٹینڈ پر انہوں نے لاٹری ٹکٹ کی ایک دکان دیکھی ۔انہوں نے اپنے دل میں سوچا کہ آخری مرتبہ لاٹری ٹکٹ خرید کر دیکھتے ہیں۔قسمت ساتھ دی تو ٹھیک ہے ورنہ آج کے بعد کبھی نہیں خریدوں گا۔
دکاندار نے بتایا کہ آج ہی لاٹری کا نتیجہ نکلنے والا ہے۔انہوں نے نتیجہ نکلنے تک بس اسٹینڈ پر انتظار کر لیتے ہیں۔لاٹری کے نتیجے کا اعلان کیا گیا جس میں اناراشیخ کو ایک کروڑوں روپے کا انعام ملا۔
یہ بھی پڑھیں:Jalpaiguri 7 People Killed جلپائی گوڑی میں وسرجن کے دوران سات افراد ہلاک، متعدد لاپتہ
ایک کروڑ روپے کے انعام اجتنے کی خبر سن کرناراشیخ کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ایک کروڑ روپے کے انعام جتنے کی خبر پورے گاؤں میں پھیل گئی۔انارالشیخ کیرالہ واپس جانے کا ارادہ ترک کرکے گھر واپس لوٹا جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
اناراشیخ نے کہا کہ قسمت اسی طرح بدلتی ہے۔ وہ برسوں سے لاٹری کا ٹکٹ خریدتے تھے۔ان کی اس عادت سے گھر والے بھی تنگ آگئے تھے۔ ان کی زندگی کا یہ آخری لاٹری کا ٹکٹ تھا۔لیکن اس آخری ٹکٹ سے پوری زندگی ہی بدل گئی۔Anarul Sheikh Wins One Crore Festival Bumper Lottery In Nadia In West Bengal