ETV Bharat / state

ممتا بنرجی کو بلی کہہ کر پکارنے پر ہنگامہ - مغربی ببگال

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کی جانب سے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کو بلی کہہ کر پکارنے پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔

ممتا بنرجی کو بلی کہہ کر پکارنے پر ہنگامہ

author img

By

Published : Feb 11, 2021, 1:58 PM IST

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش اکثر و بیشتر متنازعہ بیان بازی کے سبب سرخیوں میں رہتے ہیں۔ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے، اسی طرح سیاسی رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ تیز ہوگئی ہے۔

ممتا بنرجی کو بلی کہہ کر پکارنے پر ہنگامہ
ممتا بنرجی کو بلی کہہ کر پکارنے پر ہنگامہ

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنما بیان بازی کے دوران تمام حدیں پار کر چکے ہیں۔ لفظی جنگ کے دوران ایک دوسرے کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مغربی بنگال کے سلی گوڑی ضلع میں چائے پر چرچہ مہم کے دوران بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ رائل بنگال ٹائیگر پوری دنیا میں مشہور ہے۔ اسے اپنے آپ کو کسی کے سامنے ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔

دلیپ گھوش نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کس بنیاد پر اپنے آپ کو رائل بنگال ٹائیگر کہتی ہیں یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ وہ شیرنی نہیں ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی رائل بنگال ٹائیگر نہیں بلکہ بلی ہیں جو اپنے برے دور میں بوکھلاہٹ کی شکار ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ممتا بنرجی کی حکومت کا جانا طے ہے اسی صدمے سے وہ یہ سب باتیں کر رہیں ہیں۔ ان کی حکومت دو تین مہینوں کی مہمان ہے۔ گلی ضلع کے شری رام سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے کہا کہ دلیپ گھوش کیا ہیں وہ خود اچھی طرح سے جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی ایک شیرنی ہیں۔ جنہوں نے 35 سالہ لیفٹ فرنٹ کے دور اقتدار کو اکھاڑ پھینکا اور اب ان کے سامنے بی جے پی کو بنگال سے صفایا کرنے کا چیلنج ہے، جو وہ کرکے رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.