ETV Bharat / state

شھبندو ادھیکاری اور ان کے بھائی کے خلاف ایف آئی آر درج

مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے کانتھی میونسپلٹی کے ایک ملازم نے حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری اور ان کے بھائی سومیند ادھیکاری کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ اب تک شھبندو ادھیکاری یا ان کے بھائی کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

author img

By

Published : Jun 6, 2021, 10:52 AM IST

wb_kol_fir lodge against suvendu adhikari and his vrither_wbur10001
شھبندو ادھیکاری اور ان کے بھائی کے خلاف ایف آئی آر درج

مشرقی مدنی پور ضلع کے کانتھی میونسپلٹی کے ایک ملازم نے حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری اور ان کے بھائی سومیند ادھیکاری کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

مغربی بنگال میں حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری اور ان کے بھائی سومیند ادھیکاری پر سے راحت رسائی کے سامان چرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ضلع کانتھی میونسپلٹی کے ایک ملازم نے معاملہ درج کرایا ہے۔

کانتھی میونسپل ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے رکن رتنا دیپ منا نے کانتھی تھانے میں شھبندو ادھیکاری اور ان کے بھائی سومیند ادھیکاری پر ریلیف کے سامان کو گودام سے زبردستی نکالنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شھبندو ادھیکاری اور ان کے بھائی سومیند ادھیکاری اپنے بھائی کا نام لے کر میونسپلٹی کے دیگر ملازمین کو ڈراتے دھمکاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 29 مئی کو سومیند ادھیکاری میونسپل انتظامیہ سے زبردستی گودام کا تالہ کھلوایا اور ریلیف کے سامان گاڑی میں لے کر چلے گئے۔ شھبندو ادھیکاری پر اس کام کے لئے مرکزی فورسز کو استعمال کرنے کا بھی الزام عائد کیا

پولیس کا کہنا ہے کہ کانتھی میونسپل ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے رکن کی جانب سے شھبندو ادھیکاری اور ان کے بھائی سومیند ادھیکاری کے ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے، اب تک کئی لوگوں سے تفتیش کی گئی ہے۔

معاملہ درج ہونے کے بعد شھبندو ادھیکاری اور ان کے بھائی کی طرف سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.