ETV Bharat / state

امفان طوفان: کلکتہ کی تمام سڑکیں ویران، فلائی اوور بند، کئی اضلاع میں بارش جاری - بنگال کی خبریں

امفان طوفان کی وجہ سے کلکتہ میں تمام فلائی اوور بند ہیں اور شہر کی سڑکیں مکمل طور پرسنسان ہیں۔

امفان طوفان: کلکتہ کی تمام سڑکیں ویران، فلائی اوور بند کئی اضلاع میں بارش جاری

author img

By

Published : May 20, 2020, 8:41 PM IST

پولس انتظامیہ نے بتایا کہ تمام فلائی اوور بند ہیں۔ اے سی جی بوس روڈ پر واقع ’ماں‘ فلائی اوور کو بند کردیا گیا ہے۔امفان طوفان میں شدت کی وجہ سے ریاست کے کئی اضلاع میں آج صبح سے ہی شدت سے بارش ہورہی ہے۔کلکتہ، ہوڑہ، نامخانہ، فریجر گنج،ساگر جزیرہ،کاکدیپ،جنوبی 24پرگنہ اور مشرقی مدنی پور کے ساحلی علاقے میں بارش ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ طوفان کی وجہ سے کلکتہ، ہوڑہ، ہگلی،مرشدآباد۔جنوبی 24پرگنہ اور شمالی پرگنہ میں شدید بارش سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہونے کا اندیشہ ہے۔

محکمہ ریلوے نے بتایا کہ ہوڑہ۔نئی دہلی اے سی اسپیشل ٹرین کو طوفان کی وجہ سے رد کردیا گیا ے۔اسی طرح 21مئی کو نئی دہلی سے روانہ ہونے والی اے سی اسپیشل ٹرین کوبھی رد کردیا گیا ہے۔مغربی بنگال محکمہ ڈیزازٹر منجمنٹ اتھارٹی نے حالات پر مکمل طور پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو میں کنٹرول روم 24گھنٹے کام کررہا ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے طوفان سے پیدا ہونے والے صورت حال پر نظررکھنے کے لیے چیف سکریٹری راجیوسنہا کی قیادت میں ٹاسک فورسیس کی تشکیل کی گئی ہے۔ساحلی علاقوں سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات تک پہنچادیا گیا ہے۔مغربی بنگال کے 6اضلاع مشرقی مدنی پور، مغربی مدنی پور، جنوبی 24پرگنہ،شمالی 24پرگنہ،ہوڑہ اور ہگلی میں این ای آر ایف کی 7ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔اس کے علاوہ این ڈی آر ایف کی 12ٹیمیں کو تیار رکھا گیا ہے۔اگر طوفان کی وجہ سے بڑ پیمانے پر تباہی پھیلتے ہے تو اس ٹیم کو فوراً روانہ کردیا جائے گا۔

'امفان طوفان' مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں دیگھا سے ٹکرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔اس کی وجہ سے ساحلی علاقو ں کے ساتھ ریاست کے کئی علاقوں میں شدید بارش ہورہی ہے۔بنگال اور اڑیسہ میں 4.5لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کچے مکانات میں مقیم لوگوں کو بھی شیلٹر ہوم میں منتقل کیا جارہا ہے۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی اپنے سینئر افسران کے ساتھ ریاستی سکریٹریٹ میں موجود ہیں۔ براہ راست صورت حال پر نظررکھا جارہا ہے۔مغربی بنگال حکومت نے جنوبی 24پرگنہ کے سندر بن علاقے میں موجود ٹائیگرس کو بچانے کیلئے رپیڈ رسپانس ٹیم تشکیل دی ہے۔بھارتی بحریہ کی ایک ٹیم جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربرمیں موجود ہے۔ضرورت پڑنے پر یہ ٹیم چند منٹوں کی نوٹس پر بچاؤ کام کے لیے پہنچ سکتی ہے۔

انڈین کوسٹ کاسٹ کی 20ٹیمیں بھی موجود ہیں۔یہ ٹیم مختصر وقت کے نوٹس پر ریلیف ورک کے لیے پہنچ سکتی ہے۔کلکتہ ائیر پورٹ پر تمام فلائی سروس کل صبح 5بجے تک بند کردیا گیا ہے۔

مغربی بنگال حکومت نے اب تک تک 4.5لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔کل لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے مغربی بنگال اور اڑیسہ کے ایک درجن اراکین پارلیمان سے بات کرکے 'طوفان' پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی آج رات ریاستی سکریٹریٹ میں ہی قیام کریں گی۔کلکتہ میں طوفان کی وجہ سے جگہ جگہ درخت گرگئے ہیں۔بچاؤ ٹیم ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے۔اس کے علاوہ کچے مکانات میں رہنے والوں کو بھی محفوظ مقام یا شیلٹر ہوم میں منتقل کیا جارہا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے معاشرتی فاصلے کے کا خیال رکھا جارہا ہے۔پولس کے مطابق شہرمیں تین درجن سے زاید درخت گر گئے ہیں۔

مشرقی مدنی پور میں دیگھا ساحل سمندر کی وجہ سے سیاحتی علاقہ اور یہاں بڑے پیمانے پر ہوٹل ہیں۔ٹن کے کئی ہوٹل منہدم ہوگئے ہیں۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ جب تک طوفان رک نہیں جاتا ہے اس وقت تک بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں،درخت کے گرنے کی وجہ سے کئی سڑکیں بند ہیں اور کئی علاقوں میں بجلی بند کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.