ETV Bharat / state

وزیر داخلہ امت شاہ آٹھ فروری کومغربی بنگال کا دورہ کریں گے - امت شاہ کا دورہ مغربی بنگال

وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سینئر رہنما امت شاہ آٹھ فروری کو مغربی بنگال کے یک روزہ دورے پر آئیں گے جس کی تیاری ابھی سے شروع کر دی گئی ہے۔

author img

By

Published : Feb 1, 2021, 7:48 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ تیاریاں بھی زور شور سے جاری ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اندرونی خلفشار کو دور کرنے اور پارٹی کے ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس اور لفٹ فرنٹ سیٹوں کی تقسیم کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مسلسل میٹنگ کر رہے ہیں۔ دوسری طرف امت شاہ اور پارٹی کے صدر جے پی نڈا مغربی بنگال میں پہلی بار بی جے پی کی حکومت بنانے کے لیے کمر کس کر میدان میں اتر چکے ہیں۔

اسی درمیان ریاستی بی جے پی ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سینئر رہنما امت شاہ آٹھ فروری کو مغربی بنگال کے یک روزہ دورے پر آئیں گے۔

بی جے پی ذرائع کا کہنا ہے کہ امت شاہ آٹھ فروری کو مغربی بنگال کے دورے پر آئیں گے جس کی تیاری ابھی سے شروع کر دی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے اس کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ مغربی بنگال کے دورے کے دوران شمالی بنگال کے کوچ بہار کے دورے کے دوران عوامی جلسے کو خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کوچ بہار کے دورے کے بعد امت شاہ جنوبی 24 پرگنہ کے گنگا ساگر جائیں گے جہاں وہ اسمبلی انتخابات کے مدنظر رتھ یاترا کا افتتاح کریں گے۔

اسمبلی انتخابات سے قبل مغربی بنگال کے تمام 294 اسمبلی حلقوں میں بی جے پی کے رتھ یاترا کا اہتمام کیا جائے گا

واضح رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ گزشتہ ماہ 30 جنوری کو مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر آنے والے تھے لیکن آخری لمحات میں وزارت داخلہ نے ان کے دورے کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.