گوہاٹی: ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے آسام کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) پر خاموشی اختیار کی ہے، حالانکہ انہوں نے مغربی بنگال میں سی اے اے کو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی رہنما سی اے اے کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ اس لیے ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم ان کے جال میں نہ پھنس جائیں۔ Amit Shah Silent On Citizenship Act In Assam Says Abhishek Banerjee
ٹی ایم سی جنرل سکریٹری نے الزام لگایا کہ وزیر داخلہ مغربی بنگال اور آسام میں سی اے اے پر اختلاف کیا تھا۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت کس طرح کی سیاست کر رہی ہے۔ یہ مسئلہ ان کے لیے محض ایک 'جملہ' ہے۔ شہریت ترمیمی بل 2019 میں لوک سبھا میں پاس ہوا تھا اور ایک ماہ کے دوران قانون بن گیا تھا۔ سی اے اے زبردستی بنایا گیا تھا۔ عام طور پر نئے ایکٹ کے لیے قواعد بنانے کے لیے 3-4 ماہ کا وقت درکار ہوتا ہے، لیکن ڈھائی سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور مرکز نے چھ ایکسٹنشن کی درخواست کی ہے لیکن ابھی تک سی اے اے کے قوانین نہیں بنائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ Amit Shah On CAA: کورونا ختم ہوتے ہی سی اے اے نافذ ہو گا، امت شاہ
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی پارٹی سی اے اے کی مخالفت جاری رکھے گی اور اسے سخت بل قرار دیا۔ ہم اس سخت بل کی مخالفت کرتے ہیں۔ مغربی بنگال میں امت شاہ نے کہا کہ سی اے اے کو کورونا وبائی مرض کے ختم ہونے کے بعد لاگو کیا جائے گا۔ جبکہ آسام میں وہ اس معاملے پر خاموش ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ کی یہ منافقت اب کھل گئی ہے۔ جن لوگوں نے بی جے پی کو اقتدار میں لانے کے لیے ووٹ دیا، انہیں کیسے غیر قانونی کہا جا سکتا ہے؟ آسام میں این آر سی کی فہرست 1600 کروڑ روپے خرچ کر کے تیار کی گئی تھی اور تقریباً 19 لاکھ لوگوں کو این آر سی فہرست سے خارج کر دیا گیا تھا۔
مرکزی وزیر داخلہ کے اس ریمارک پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہ مغربی بنگال حکومت دراندازی کے معاملے سے نمٹنے کے لیے مرکز کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ہے، مسٹر بنرجی نے کہا کہ وزارت داخلہ کو اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنی چاہیے۔ یہ وزارت داخلہ کے تحت بارڈر سیکورٹی فورس کی ذمہ داری ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوگی کہ کیا وہ اس معاملے میں بنگال حکومت کے عدم تعاون کے بارے میں کوئی معلومات دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہندو خطرے میں ہیں اور کچھ لوگ کہتے ہیں کہ مسلمان خطرے میں ہیں۔ لیکن میں کہوں گا کہ فرقہ پرستی کی عینک اتارو، تم دیکھو گے کہ بھارت خطرے میں ہے۔ اگلے سال تریپورہ اور میگھالیہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹی ایم سی لیڈر نے کہا کہ دونوں ریاستوں میں ٹی ایم سی بی جے پی سے مقابلہ کرے گی۔