ETV Bharat / state

امت شاہ نے قبائلی کے گھر میں کھانا کھایا - amit shah in west bengal

مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سینئر رہنما امت شاہ دو روزہ دورے پر بدھ کی رات کولکتہ پہنچ گئے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ امت شاہ آئندہ 2021 کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینے یہاں پہنچے ہیں۔ آج انہوں نے بنکورا میں ایک قبائلی گھرانے میں دوپہر کا کھانا کھایا۔

امت شاہ نے قبائلی کے گھر میں کھانا کھایا

author img

By

Published : Nov 5, 2020, 5:49 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے ضلع بنکورا میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک قبائلی خاندان کے ساتھ کھانا کھایا، وہ آج صبح بنکورا پہنچے ہیں، دوپہر کے کھانے کے بعد وہ جنگل محل کے علاقے میں پارٹی کے لئے تنظیمی اجلاس کریں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے اعلی رہنما امت شاہ دو روزہ دورے پر بدھ کی رات کولکتہ پہنچ گئے۔

امت شاہ نے قبائلی کے گھر میں کھانا کھایا

امت شاہ نے ایک قبائلی کے گھر میں زمین پر بیٹھ کر کھانا کھایا۔ انہوں نے کیلے اور شال کے پتے میں لنچ کیا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ شاہ آئندہ 2021 کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینے یہاں پہنچے ہیں۔

شاہ کے ہمراہ بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے ، قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ موجود تھے۔ نیتا جی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پارٹی کارکنوں نے 'امت شاہ زندہ باد اور بھارت ماتا کی جئے' کے نعرے لگائے۔

شاہ نے اس سے قبل بنگالی زبان میں ایک ٹویٹ میں کہا تھا، جس میں انہوں نے دو روزہ دورے پر مغربی بنگال آنے کو کہا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ میں یہاں بی جے پی کی مغربی بنگال یونٹ، ریاستی عوام، میڈیا کے دوستوں اور مختلف برادریوں کے نمائندوں سے ملاقات کا منتظر ہوں۔

کوویڈ ۔19 وبا کے بعد امت شاہ کا ریاست کا پہلا دورہ ہے۔ پہلے وہ یکم مارچ کو یہاں آئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.