ETV Bharat / state

Amit Shah In Bengal امت شاہ نے بنگال کے عوام سے لوک سبھا کی 35 سیٹیں جتانے کی اپیل کی - مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے شیوڑی

وزیرداخلہ اور بی جے پی کے سنیئر رہنما امت شاہ اپنے یک روزہ دورے کے دوران بنگال کے لوگوں سے عام انتخابات 2024 میں 35 سیٹیں دلانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہاکہ آپ ہمیں 35 سیٹیں دلائیں ہم 2025 سے پہلے ہی ممتابنرجی کی حکومت اکھاڑ پھینکیں گے۔

امت شاہ کی بنگال کی عوام سے لوک سبھا میں 35 سیٹیں دلانے کی اپیل

author img

By

Published : Apr 14, 2023, 4:28 PM IST

  • #WATCH | "...Mamata didi, you might be dreaming that your nephew will become the CM after you. From here in Birbhum, I say that the next CM is going to be from BJP. The trailer has to be shown in 2024 (general elections)," says HM Amit Shah in Birbhum, West Bengal. pic.twitter.com/08E006QSqw

    — ANI (@ANI) April 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بیربھوم:مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے شیوڑی میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے سنیئر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتابنرجی اور ان کے بھتیجے ابھیشک بنرجی کے خلاف جم کر بھڑاس نکالی۔ عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہاکہ اسمبلی انتخابات میں بنگال کے لوگوں نے ہمیں 77 سیٹیں دلائی اس کے لئے بہت بہت شکریہ ۔اب ہمارے سامنے 2024 عام انتخابات ہے۔ہم امید کرتے ہیں گزشتہ انتخابات کی طرح اس مرتبہ بھی بنگال کی عوام ہمیں بھر پور تعاون کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں بی جے پی کو 35 سیٹیں دلائیں ہم وعدہ کرتے ہیں 2025 سے پہلے بنگال کے لوگوں کو ممتابنرجی اور ان کے بھتیجے کی من مانی حکومت سے نجات دلائیں گے۔کیونکہ مرکز میں نریندر مودی جتنے مضبوط ہوں گے ریاست بنگال محفوظ ہو گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت بننے بعد آسام میں درانداری،گائے اسمگلنگ،بدعنوانی سب کچھ ختم ہو گیا ۔ایک بار مغربی بنگال میں ہماری حکومت بننے دیجئے اس کے بعد رام نومی کا جلوس ہوگا۔جلوسوں پر پتھر پھینکنے والے کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی جیسے جانوروں کے اسمبلنگ اور اساتذہ کی تقرری معاملے میں ملوث لوگوں کے خلاف کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :Richest and Poorest CM in India ممتابنرجی ملک کی سب سے غریب تو جگن موہن ریڈی سب سے امیر وزیراعلیٰ

بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں ایک ایسی حکومت جو بدعنوان رہنماوں کا دفاع کرتی ہے۔یہاں کی حکومت غلط کام کرنے والوں کی حمایت کرتی ہے اسی وجہ سے اس حکومت کو اکھاڑ پھینکنا ضروری ہے۔حیرت کی بات ہے کہ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت کے بیشتر رہنما بدعنوانی کے الزام میں جیل میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.