مغربی بنگال کے دو روزہ دورے کے پہلے دن وزیر داخلہ امت شاہ ریمورٹ ضلع بانکوڑہ پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا.
وزیر داخلہ امت شاہ نے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش اور دیگر اعلی رہنماوں اور ارکان پارلیمان سے ملاقات کی.
بی جے پی کے رہنما امت شاہ نے اس دوران سینٹرل ریزرو پولیس فورسز (سی آر پی ایف )اور سینٹر آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے اعلی افسران سے ملاقات کی.
وزیر داخلہ نے بانکوڑہ ضلع اور اس کے اطراف کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق طویل تبادلہ خیال کیا.
ذرائع کے مطابق بانکوڑہ ریاست کا پچھڑا ضلع ہے. یہاں رہنے والے لوگ بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں.
اس کے علاوہ بانکوڑہ ضلع کبھی ماونوازوں کا مضبوط گڑھ رہا ہے. ممتا بنرجی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ضلع سے ماونوازوں کا خاتمہ ہوا.
گزشتہ سال 2019 پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کے سبھاش سرکار رکن پارلیمان بنے اور دکھتے ہی دکھتے بانکوڑہ ضلع بی جے پی کا گڑھ بن گیا.
بھارتی جنتا پارٹی کے اعلی رہنما اکثر و بیشتر شمالی بنگال کا دورہ کرتے ہیں.
دوسری جانببانکوڑہ دورے کے دوران امت شاہ نے ایک آدیباسی کے گھر میں کھانا کھایا. وزیر داخلہ کو کھانے میں مچھلی بھاجہ ,دال, بھات اور پوشتے کی چٹنی کے ساتھ رس گلہ دیا گیا .