بیربھوم:بی جے پی کے سنیئر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر آج انڈال پہنچے۔ وزیرداخلہ امت شاہ کا انڈال ہوائی اڈے پر مغربی بنگال میں قائد حزب اختلاف شوبھیندو ادھیکاری، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ریاستی یونٹ کے صدر سکانت مجومدار اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے استقبال کیا۔ اس کے بعد وہ بارڈر سیکورٹی فورس کے ہیلی کاپٹر سے بیر بھومی ضلع کے سیوڑی پہنچے جہاں بی جے پی کے سنیئر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بیربھوم ضلع کے شیوڑی میں بی جے پی ڈسٹرکٹ پارٹی دفتر کا افتتاح کیا۔
-
#WATCH | Union Home Minister Amit Shah inaugurates BJP district party office in Birbhum, West Bengal. pic.twitter.com/Suy5h3R8uz
— ANI (@ANI) April 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Union Home Minister Amit Shah inaugurates BJP district party office in Birbhum, West Bengal. pic.twitter.com/Suy5h3R8uz
— ANI (@ANI) April 14, 2023#WATCH | Union Home Minister Amit Shah inaugurates BJP district party office in Birbhum, West Bengal. pic.twitter.com/Suy5h3R8uz
— ANI (@ANI) April 14, 2023
وہ بینیمادھو سیل اسکول گراؤنڈ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔امت شاہ نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ممتابنرجی اور ان کے بھتیجے کی ہدایت پر مغربی بنگال میں جو کچھ چل رہا ہے اس سے پورا ملک واقف ہے۔ انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے جس طرح ملک کی بیشتر ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت بنی ہے ٹھیک بنگال میں بھی نریندر مودی جی کی حکومت بنانے کا موقع دیں اس کے بعد ہم بنگال کو ترقی کی بلندیوں تک لے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شام کو کولکاتا واپس آئیں گے اور ریاستی پارٹی لیڈروں کے ساتھ بند کمرے کی میٹنگ کریں گے۔ وہ دکشنیشور مندر بھی جائیں گے اور پوجا بھی کریں گے۔ وہ ہفتہ کو نئی دہلی واپس آئیں گے۔ اس سے قبل مغربی بنگال میں قائد حزب اختلاف اور نندی گرام سے بی جے پی کے رکن اسمبلی شبھیندو ادھیکاری نے ٹویٹر پر کہاکہ محترم مرکزی وزیر داخلہ مسٹرامت شاہ جی کا مغربی بنگال کے دورے پر پرتپاک خیرمقدم ہے۔ آپ کی موجودگی ہمیں متاثر کرتی ہے اور بنگال بی جے پی کارکنوں کے حوصلے بلند کرتی ہے۔ مغربی بنگال کے لوگ آپ کی آمد کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Richest and Poorest CM in India ممتابنرجی ملک کی سب سے غریب تو جگن موہن ریڈی سب سے امیر وزیراعلیٰ
قابل ذکر ہے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات قریب آنے کے سبب مسٹر شاہ کے اس دورے کو اہم مانا جا رہا ہے۔ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے مغربی بنگال میں 42 میں سے 18 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔