دکھنیشور کالی مندر میں خصوصی پوجا کے بعد امت شاہ نے کہا کہ دیوی بھاوترینی سے انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت کی مجموعی فلاح و بہبود کے لیے دعائیں مانگی ہیں۔
امت شاہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگال سوامی ویویکانند ، پرانوانند اور رشی اوروبندع جیسے متعدد روحانی لوگوں کی سرزمین ہے ، اور میری ریاست کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ان سنتوں کو یاد رکھیں اور شاندار ایام کی بحالی کے لیے ان کی پیروی کریں۔
انہوں نے اپنے دن کے کام کا آغاز کالی دیوی کی عبادت سے کیا اور بعد میں کہا کہ جب بھی اس شہر کے دورے کے دوران وقت ملتا ہے تو وہ دکھنیشور میں دیوی بھاوترنری کی عبادت کو ترجیح دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے دیوی سے دعا کی کہ بھارت دنیا کی اور ملک کی مجموعی بہبود کے لیے بہترین مقام بن جائے۔