ETV Bharat / state

امت شاہ نے معمر خاتون کی موت کے لیے ٹی ایم سی کو ذمہ دار ٹھہرایا - Amit Shah blamed TMC for the death of a elderly woman

ایک معمر خاتون کی موت پر تعزیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ مغربی بنگال کی بیٹی شوبھا مجمددار کی موت پر ناراض ہوں جنہیں ٹی ایم سی کے غنڈوں نے بے دردی سے پیٹا تھا۔

بی جے پی کارکن کی والدہ کی موت ، امیت شاہ نے ٹی ایم سی پر الزام عائد کیا۔

author img

By

Published : Mar 29, 2021, 2:27 PM IST

Updated : Mar 29, 2021, 3:06 PM IST

انتخابات میں مسلسل تشدد کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ ایک ماہ قبل ترنمول کانگریس کے کارکنوں پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے بی جے پی کارکن گوپال مجمدار اور اس کی 85 سالہ ماں کو پیٹا ہے۔

معلومات کے مطابق گوپال کی بزرگ والدہ شوبھا مجمددار کا آج اسپتال میں انتقال ہوگیا ہے۔ بی جے پی نے اس معاملہ پر سی ایم ممتا بنرجی کو گھیرنے کی کوشش کی تھی۔

بوڑھی عورت کی موت پر تعزیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ بنگال کی بیٹی شووا مجمدار جی کی موت پروہ ناراض ہیں جنہیں ٹی ایم سی کے غنڈوں نے بے دردی سے پیٹا تھا۔

انہوں نے مزید ٹویٹ کیا اور لکھا ہے کہ ان کے اہل خانہ کا درد اور زخم ممتا دیدی کو طویل عرصے تک پریشان کرے گا۔

انہوں نے لکھا کہ بنگال کل تشدد سے پاک بھارت کے لیے لڑے گا۔ بنگال ہماری بہنوں اور ماؤں کی محفوظ ریاست کے لیے لڑے گا۔

اسی دوران ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ سوگاتا رائے نے بھی ٹویٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ایک ماہ قبل گوپال کے گھر کے سامنے بی جے پی کارکن گوپال مجمدار اور ٹی ایم سی کے حامیوں کے درمیان تنازع ہوا تھا۔ گوپال نیچے گر پڑا اور اس کی والدہ یہ سوچ کر بے ہوش ہو گئیں کہ ان کے بیٹے پر حملہ ہوا ہے اس دوران وہ بھی گر گئیں۔

Last Updated : Mar 29, 2021, 3:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.