کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ہاڑوہ ضلع کےالبیڑیا میں صبح سویرے سڑک حادثے میں ماں اور بیٹی کی موت کے بعد مقامی باشندوں نے پرتشدد مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی ۔Ambulance Hit Mother And Daughter At National Highway16 At Ulberia
سڑک حادثے کے مقامی باشندوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی ۔مظاہرین نے گاڑیوں کے ٹائر جلا کراحتجاج کیا۔اس کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا ۔مظاہرین کو سڑک سے ہٹا کر گاڑیوں کی آمد ورفت دوبارہ بحال کرائی ۔اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:Global Hunger Index بُھکمری کی فہرست میں بھارت، پاکستان، نیپال اور بنگلہ دیش سے بھی پیچھے
پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔مفرور بس اور ٹرک کے ڈرائیوروں کی تلاش جاری ہے۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سڑک کے کنارے ایمبولنس کے ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب اکثر و بیشتر سڑک حادثات رونما ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سویک ونلنٹیرس سے کام چلنے والا نہیں ہے۔ ٹرافک سرجنٹ اور ٹرافک پولیس اہلکاروں کو تعینات کرنے کی ضرورت ہے اس سے سڑک حادثات پر قابو پایا جا سکے۔Ambulance Hit Mother And Daughter At National Highway16 At Ulberia