ETV Bharat / state

'لوگوں کو ترنمول میں شامل ہونے کے لیے کوئی لالچ نہیں دی جا رہی ہے'

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 1:21 PM IST

کوچ بہار ضلع کے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکرٹری عبدالجلال احمد نے بی جے پی کے حامیوں کو پیسہ دے کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل کرانے کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا۔

بی جے پی کارکنوں کو ترنمول کانگریس میں شمولیت کے لیے پیسے دینے کے الزامات بے بنیاد:عبدالجلال احمد

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سے بی جے پی کے اندرونی خانے میں مسلسل اختلافات جاری ہے اور ریاستی رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ عروج پر ہے۔ اس دوران بی جے پی کے رہنما اور کارکنان کا ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔

اس ضمن میں آج کوچ بہار ضلع کے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکرٹری عبدالجلال احمد نے بی جے پی کے حامیوں کو پیسہ دے کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل کرانے کا الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

عبدالجلال احمد نے کہا کہ سیاسی کارکنان اپنی مرضی سے بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہورہے ہیں۔ حالانکہ پارٹی میں انہیں کارکنان کو شامل کیا جارہا ہے جن کے ریکارڈ پہلے سے اچھے ہیں۔ اس کے لئے کسی کارکنان کو پیسہ نہیں دیا جارہا ہے، کسی کے ساتھ زور زبردستی بھی نہیں کیا جا رہا ہے، لوگ اپنی مرضی سے پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کوچ بہار ضلع کے طوفان گنج بلاک کے سابق بوتھ صدر دھیمن برمن نے ضلع صدر بھدیشور برمن پر بی جے پی کے رہنماؤں اور کارکنان کو پیسہ دے کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل کرانے کا الزام عائد کیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.