ETV Bharat / state

Akasa Airlines Service From Kolkata آکاسا ایئر نے کولکاتا سے پرواز شروع کی

نئی ایئر لائن آکاسا ایئر نے مشرقی بھارت میں اپنی موجودگی کو مضبوط بناتے ہوئے اپنے تیزی سے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک میں کولکتہ کو 17ویں منزل کے طور پر شامل کیا ہے۔

آکاسا ایئر نے کولکاتا سے پرواز شروع کی
آکاسا ایئر نے کولکاتا سے پرواز شروع کی
author img

By

Published : May 19, 2023, 2:58 PM IST

کولکاتا: آکاسا ایئر سروس کی پہلی پرواز مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع نیتا جی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 17:55 پر گوہاٹی کے لئے روانہ ہوئی۔ آکاسا ایئر روزانہ نان اسٹاپ پروازوں کے ساتھ کولکاتا کو بنگلورو اور گوہاٹی سے جوڑے گی۔ مسافروں کے پاس بنگلورو سے گوہاٹی تک روزانہ کی بنیاد پر کولکاتا کے راستے سفر کرنے کا اضافی آپشن بھی ہوگا۔ اس کے لیے مسافروں کو طیارہ تبدیل کیے بغیر کسی رکاوٹ کے کنکشن فراہم کیا جائے گا۔

کولکاتا سے شروع ہونے والی ایئر لائن باگ ڈوگرا کے بعد مغربی بنگال میں آکاسا ایئر کی دوسری منزل ہے۔ اس کے آغاز سے شہر سے بین ریاستی رابطہ مزید مضبوط ہوگا۔ آکاسا کے شریک بانی اور چیف کمرشل آفیسر پروین ایر نے کہاکہ "ہم مغربی بنگال میں اپنی دوسری منزل کولکتہ سے آپریشن شروع کرنے پر بے حد مسرور ہیں۔ ایک بڑے تجارتی اور ثقافتی مرکز کے طور پر یہ شہر زندگی کے تمام شعبوں سے آنے والے مسافروں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے اور یہ خطہ بہت سی منزلوں کا گیٹ وے بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:GoAir بحران سے متاثرہ گوایئر نے دیوالیہ پن کے قانون کا سہارا لیا

کولکاتا سے بنگلورو اور گوہاٹی کے لئے پروازوں کے آغاز سے ملک کے مشرقی علاقے میں سفر کو مزید آسان بنایا جائے گا، ہمیں امید ہے کہ اس طرح ملک کا مجموعی فضائی رابطہ مضبوط ہوگا۔ہمیں یقین ہے کہ مسافروں کو ان راستوں پر ہندوستان کی سب سے بھروسہ مند اور سستی ایئر لائن کو اڑانے کا آپشن پسند آئے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.