ETV Bharat / state

مغربی بنگال کے ساحلوں کے اوپر ہوا کا کم دباؤ

شمال مغرب خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤکم ہونے کے سبب بنگال اور اس کے آس پاس کی ریاستوں میں زبردست بارش کا امکان ہے۔

مغربی بنگال کے ساحلوں کے اوپر ہوا کا کم دباؤ
author img

By

Published : Aug 6, 2019, 11:12 PM IST

گزشتہ تین گھنٹوں کے دوران شمال مغربی خلیج بنگال کے سمندر پر شمالی اڈیشہ - مغربی بنگال کے ساحل علاقوں پر ہوا کا کم دباؤ رکا رہا اور صبح ساڑھے گیارہ بجے ا سکا مرکز بالاسور (اڈیشہ) کے جنوب مشرق میں تقریباً 160 کلو میٹر اور دیگھا (مغربی بنگال کے جنوب –جنوب مشرق میں 130 کلو میٹر فاصلے پر 20.5 ڈگری شمال میں عرض البلد اور 88.0 ڈگری شمال مشرقی طول البلد میں بالا سور (اڈیشہ) سے تقریباً 160 کلو میٹر مشرق میں واقع تھا۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران دباؤ میں مزید شدت آنے کی امید ہے۔ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اس کے اڈیشہ -مغربی بنگال کے ساحلوں کے مغرب شمال مغرب کی جانب بڑھنے کی امید ہے۔

6 اور 7اگست 2019 کو چند مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش کے ساتھ زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی ۔ ایک دو مقامات پر انتہائی تیز بارش (کم و بیش20 سینٹی میٹر) ہونے کی امید ہے۔

اسی مدت کے دوران شمالی چھتیس گڑھ میں ایک دو مقامات پر بہت بھاری سے انتہائی بھاری بارش کے ساتھ زیادہ تر مقامات پر درمیانہ بارش ہونے کی امید ہے۔ 6 -7 اگست 2019 کےدوران گنگائی مغربی بنگال اور جھاڑکھنڈ میں ایک دو مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش کے ساتھ زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کی امید ہے۔

6 اور 7 اگست 2019 کو شمالی آندھراپردیش اور تلنگانہ میں ایک دو مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بارش کے ساتھ زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش ہونے کاامکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.