ETV Bharat / state

'مغربی بنگال میں مجلس کےلیے کوئی جگہ نہیں' - مجلس اتحاد المسلمین

مجلس اتحاد المسلمین نے بہار انتخابات میں شاندار مظاہرہ کیا جبکہ 20 نشستوں پر مجلس نے مقابلہ کیا تھا اور 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

'AIMIM has no grounds in West Bengal'
مغربی بنگال میں مجلس کےلیے کوئی جگہ نہیں
author img

By

Published : Nov 13, 2020, 9:07 PM IST

مجلس اتحاد المسلمین کی شاندار جیت کے بعد مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے مغربی بنگال کے انتخابات میں بھی حصہ لینے کا اعلان کیاہے جس کے جواب میں کانگریس رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ’مغربی بنگال میں مجلس کےلیے کوئی جگہ نہیں ہے‘۔

مغربی بنگال میں مجلس کےلیے کوئی جگہ نہیں

کانگریس صدر ادھیررنجن چودھری نے کہا کہ مغربی بنگال کےلیے اے آئی ایم آئی ایم اجنبی پارٹی ہے اور خاص کر مرشدآباد میں غیرمقبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسدالدین اویسی کی پارٹی اور بی جے پی کے فرقہ پرستی پر مبنی ایجنڈہ کو ریاست میں روکنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ بہار اسمبلی انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین نے بہار کے سیمانچل میں زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی الیکشن میں 5 سیٹ جیت لی جس کے بعد بھارتی سیاست میں ایک نیا رخ پیدا کردیا ہے مجلس کے پانچ سیٹیں آنے پر سیکولر پارٹیاں اسدالدین اویسی کو بی جے پی کے لیے کام کرنے کا الزام لگارہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.