ETV Bharat / state

اے آئی ایم آئی ایم کی ترنمول کانگریس کو اتحاد کی پیشکش

author img

By

Published : Nov 13, 2020, 10:55 PM IST

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کے بعد بنگال کی سیاست میں ہلچل تیز ہو گئی ہے۔

AIMIM approach trinamool congress for alliance in west bengal election
اے آئی ایم آئی ایم کا ترنمول کانگریس کو اتحاد کی پیشکش

اسدالدین اویسی کی سیاسی جماعت اے آئی ایم آئی ایم کی بنگال کی سیاست میں انٹری کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس، کانگریس اور بائیں محاذ نے ایک ساتھ مل کر آواز بلند کی۔ دوسری طرف بی جے پی اس وقت سے اے آئی ایم آئی ایم کی بنگال کی سیاست میں انٹری کی خبروں کے باوجود خاموش ہے۔

خبروں کے مطابق اے آئی ایم آئی ایم پر ووٹ کاٹ کر عظیم اتحاد کو نقصان جبکہ بی جے پی فائدہ پہنچانے کا الزام ہے۔ حالانکہ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی اس الزام کو مسترد کر چکے ہیں۔

مغربی بنگال اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما اور ترجمان وسیم وقار کا کہنا ہے کہ یہ بات بالکل سچ ہے کہ ہماری پارٹی اگلے اسمبلی انتخابات میں قسمت آزمانے کے لئے میدان میں اترے گی۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم کا صرف اور صرف ایک ہی مقصد ہے بی جے پی کو روکنا۔ اس کے لئے ہم کہیں بھی جا سکتے ہیں۔

اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی ترنمول کانگریس سے اتحاد کرنا چاہتی ہے۔ اس لئے ترنمول کانگریس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن اب تک ممکن نہیں ہو سکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ ممتا بنرجی ہی واحد قوت ہے جو بنگال میں بی جے پی کو روک سکتی ہیں، لیکن انہیں اس مرتبہ دوسروں کی مدد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں ممتا بنرجی تنہا بی جے پی کو روک نہیں پائی تھی، حس کے سبب انہیں 18سیٹز گنوانی پڑی تھی۔

ایم آئی ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ترنمول کانگریس اس مرتبہ سابقہ غلطی دوہرانے کی کوشش نہیں کریں گی۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے ایک رہنما اس ضمن میں منہ کھولنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ تمام رہنماوں نے اے آئی ایم آئی ایم کی جانب سے اتحاد کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔

ریاستی وزیر شوبھون دیب چٹرجی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ ان سے جب رابطہ ہوا تو پہلے کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم معاملہ ہے۔ اس پر ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کے علاوہ کوئی بھی ایک لفظ بول نہیں سکتا ہے۔

آل انڈیا مائنارٹی یوتھ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری محمد قمرالزاماں کا کہنا ہے کہ تمام اپوزیشن پورٹیوں کا ایک ہی مقصد ہے بی جے پی کو شکست دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لئے وقت رہتے اتحاد کرنا ہوگا۔ اتحاد کی بدولت ہی بی جے پی کو روکا جا سکتا ہے ورنہ نہیں۔

مزید پڑھیں:

'مغربی بنگال میں مجلس کےلیے کوئی جگہ نہیں'

اے آئی ایم وائی ایف کے جنرل سکریٹری کا کہنا ہے کہ جب سب کا ایک ہی مقصد ہے تو ایک دوسرے سے اتحاد کے سلسلے میں بات چیت کرنے میں کیا پریشانی ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.