ETV Bharat / state

AIDSO And TMCP Clash In NBU شمالی بنگال یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کے مابین جھڑپ، متعدد طلبا زخمی

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 3:07 PM IST

Updated : Mar 10, 2023, 3:22 PM IST

سلی گوڑی ضلع میں واقع شمالی بنگال یونیورسٹی میں سوشلسٹ یونٹی سنٹر آف انڈیا کی طلبہ تنظیم اے آئی ڈی ایس او اور حکمراں جماعت کی طلباء تنظیم ٹم ایم سی پی کے حامیوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں متعدد لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں دونوں جانب سے متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔AIDSO And TMCP Clash In NBU

شمالی بنگال یونیورسٹی میدان میں جنگ میں تبدیل

سلی گوڑی:مغربی بنگال کے سلی گوڑی ضلع میں واقع شمالی بنگال یونیورسٹی اس وقت میدان جنگ میں تبدیل ہو گئی جب سوشلسٹ یونٹی سنٹر آف انڈیا(ایس یو سی آئی) کی طلبہ تنظیم اے آئی ڈی ایس او اور ترنمول کانگریس کی طلبہ تنظیم کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔ سلی گوڑی ضلع میں واقع شمالی بنگال یونیورسٹی میں اے آئی ڈی ایس او اور حکمراں جماعت کی طلبا تنظیم ٹم ایم سی پی کے حامیوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں متعدد لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس سے پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں دونوں جانب سے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شمالی بنگال یونیورسٹی میں اے آئی ڈی ایس او سرکاری ملازمین کے ڈی اے میں مطالبے کو لے کر احتجاج کر رہے تھے۔ اے آئی ڈی ایس او کے حامی ریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنے میں بیٹھے تھے اسی وقت ترنمول کانگریس کے حامی وہاں پہنچ کر نعرہ بازی کرنے لگے۔ اسی درمیان دونوں طلبا تنظیموں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔

جھڑپ کے دوران اے آئی ڈی ایس او اور حکمراں جماعت کی طلبا تنظیم ٹم ایم سی پی کے حامیوں نے ایک دوسرے پر راڈ، لاٹھیوں اور ڈنڈے سے حملے کئے۔ اس جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوع پر پنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کے لئے بڑی مشقت کرنی پڑی ۔پولیس کے سامنے دونوں پارٹیوں کی طلبا تنظیموں کے حامی ایک دوسرے کے ساتھ لڑتے رہے ۔

یہ بھی پڑھیں:SSC Recruitment Scam پراسرار خاتون کا معمہ حل، تقرری بدعنوانی معاملے میں ہیمانتی گنگو پادھیائے کا نام منظرعام پر

پولیس نے کسی طرح حالات کو قابو میں کیا۔اس معاملے میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔دونوں جانب سے ایک دوسرے پر تشدد پھیلانے کا الزام لاگایا جا رہا ہے۔

Last Updated : Mar 10, 2023, 3:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.